لمحے جو خاص ہوتے ہیں

لمحے جو خاص ہوتے ہیں
لمحے وہ آس ہوتے ہیں
لمحے جب خاص بن جاییں
لمحے جب آس بن جاییں
لمحے اساس ہوتے ہیں
اک لامحدود یاس ہوتے ہیں
گلے میں چبھتی
انگارہ سی دہکتی
صحرا کی پیاس ہوتے ہیں
لمحے جو خاص ہوتے ہیں
لمحے جو آس ہوتے ہیں
زندگی ان سے مزیّن ہے
لمحے جو یاس ہوتے ہیں
لمحے جو پیاس ہوتے ہیں
زندگی ان پے متیّن ہے
لمحوں میں محبّت ہے
لمحوں میں نفرت ہے
محبّت خوشبوؤں جیسی
مہکتی سلگتی یادوں میں بسی
نفرت ایک تیز دھار خنجر
کاٹتی چرکا لگاتی
دیوانگی سے آشنا کرتی
لمحوں میں محبّت ہے
لمحوں میں نفرت ہے
مگر
تمہارے خیال سے خالی
تمہاری یاد سے خالی
کوئی لمحہ نہیں
Like this:
Like Loading...
No Comments