تم میرے ہو
لوگ یہ مانتے ہیں.
تم میرے ہو
لوگ یہ کہتے ہیں
تم میرے ہو
ہم یہ جانتے ہیں
تم میرے ہو
ہم یہ سہتے ہیں
میرے ہو تو
اتنے دور کیوں ہو؟
میرے ہو تو
اتنے مغرور کیوں ہو؟
دور ہونا، مغرور ہونا
اپنوں کا نہیں، اغیار کا شیوہ ہے
دور ہونا، مغرور ہونا
تعلق کا نہیں، رسموں کا پیشہ ہے
میرے ہو تو
میرے پاس آ جاؤ
میرے ہو تو
میرے ھمدم بن جاؤ
میرے ہو تو اتار کے پھینک دو
طوق ے غلامی دنیا کا
میرے ہو تو جھپٹ کے پھاڑ دو
خلعت ے کردارزمانہ کا
میرے ہو تو
بس سب چھوڑ دو
یہ دنیا، اس کی فرسودہ رسومات
میرے ہو تو
بس سب توڑ دو
یہ زمانہ، اس کی فروزاں آسیشات
میرے ہو تو بس صرف میرے ہو
میرے ہو تو بس صرف میرے ہو
شہریار خاور
No Comments
شہریار خاور صاحب کوئی ایک نہیں تمام تر تحریریں ہی بہت عمدہ ہیں بہت ہی خوبصورت دل موح لینے والی ”نوراں کنجری” ہو یا ”محبت ضرورت اور بلھے شاہ” سرکار کیا ہی بات ہے آپ کے لئے دعا گو ہوں اور درخواست خوار ہوں کہ مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
Bohat nawazish Umer sahab.
Hello admin, i must say you have very interesting
articles here. Your website should go viral. You need
initial traffic only. How to get it? Search for;
Mertiso’s tips go viral
Thank you so much. Will do