مت لے جاؤ میرے لعل کو
خدارا میرے پاس رہنے دو
مت دفناؤ میرے لعل کو
خدارا میرے پاس رہنے دو
آج صبح ہی تو میں نے اسکے بالوں میں کنگھی پھیری تھی
آج صبح ہی تو میں نے اسکے لبوں کی لالی چومی تھی
یہ بال کیوں اب بکھرے ہیں؟
یہ لب کیوں اب چٹخے ہیں؟
یہ تازہ لالی کیسی ہے؟
آنسو کی لکیر کیسی ہے؟
مت لے جاؤ میرے لعل کو
خدارا میرے پاس رہنے دو
مت دفناؤ میرے لعل کو
خدارا میرے پاس رہنے دو
آج صبح ہی تو میں نے دعا پڑھ کر پھونکی تھی
آج صبح ہی تو میں نے سپرد خدا کیا تھا
میری دعا کو کس کی بد دعا لگی؟
خدا کی رحمت کو کس کی نظر لگی؟
مت لے جاؤ میرے لعل کو
خدارا میرے پاس رہنے دو
مت دفناؤ میرے لعل کو
خدارا میرے پاس رہنے دو
شہریار
١٦ دسمبر ٢٠١٤
یوم لہو