تم زندہ ہو؟

images (2)

تم زندہ ہو؟

حیرت ہے کے اب بھی زندہ ہو

خون بہا کر زندہ ہو؟

بچوں  کو مار کر زندہ ہو؟

ماؤں کولوٹ کر زندہ ہو؟

تم زندہ ہو؟

حیرت ہے کے اب بھی زندہ ہو

مذہب تمہارا قاتل ہے؟

مذہب تمہارا ظالم ہے؟

مذہب تمہارا محبت ہے

مذہب تمہارا رحمت ہے

محبت جلا کر زندہ ہو؟

رحمت روند کر زندہ ہو؟

تم زندہ ہو؟

حیرت ہے کے اب بھی زندہ ہو

الله تو سب کا وہ ہی ہے

مالک تو سب کا وہ ہی ہے

پھر اس کے نام پر قتل کرنا

اور قتل کر کے فخر کرنا 

پھر اس کے نام پر جبر کرنا

اور جبر کر کے اکڑ جانا 

صلیب گرا کر زندہ ہو؟

ہلال چمکا کر زندہ ہو؟

 تم زندہ ہو؟

حیرت ہے کے اب بھی زندہ ہو

خوشیاں تو سانجھی ہوتی ہیں

مذہب سے بالا ہوتی ہیں

اور  انسان بھی سب ایک سے ہیں

عیسی، محمّدﷺ، جیسے ہیں  

خوشیاں لوٹ کر زندہ ہو؟

آگ لگا کر زندہ ہو؟

 تم زندہ ہو؟

حیرت ہے کے اب بھی زندہ ہو        

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s