تیرا خدا کوئی اور ہے

تیرا خدا کوئی اور ہے، میرا خدا کوئی اور
تیرا خدا جہنّم ہے، گناہوں کو جلاتا ہے
میرا خدا رحمان ہے، گناہ بھول جاتا ہے
تیرا خدا بہشت ہے، اعمال ناپے جاتا ہے
میرا خدا سرشت ہے، بہکوں تو مسکاتا ہے

تیرا خدا کوئی اور ہے، میرا خدا کوئی اور
تیرا خدا عتاب ہے، تیرا خدا عزاب ہے
نماز بھول جاؤ تو زمین پھاڑ دیتا ہے
روزے میں کچھ کھاؤ تو آسمان سرخ دیتا ہے
میرا خدا شفیق ہے، میرا خدا نزدیک ہے
راہ سے بھٹک جاؤں تو کاندھے سے بھینچ لیتا ہے
دین سے کھٹک جاؤں تواکرام سے کھینچ لیتا ہے

تیرا خدا کوئی اور ہے، میرا خدا کوئی اور
تیرا خدا عدالت ہے، تیرا خدا عداوت ہے
سازو سر بجاؤ تو صور پھونک دیتا ہے
تصویریں بناؤ تو شرک کا فتویٰ دیتا ہے
میرا خدا حسن ہے، میرا خدا ترنّم ہے
سر میں ڈوب جاؤں تو اپنا آپ سناتا ہے
تصویریں بناؤں تو اپنا آپ دکھلاتا ہے

تیرا خدا کوئی اور ہے، میرا خدا کوئی اور
تیرا خدا مجسّم ہے، تیرا خدا فروزاں ہے
مسجد کو گھر بناتا ہے، اسود سمت بٹھاتا ہے
میرا خدا سکون ہے، میرا خدا محبّت ہے
دل کو گھر بناتا ہے، رگوں میں دوڑ جاتا ہے

تیرا خدا کوئی اور ہے، میرا خدا کوئی اور
تیرا خدا ہے پادشاہ، تیرا خدا مغرور ہے
دعا تو سن لیتا ہے، ٹرخاتا ہے للچاتا ہے
میرا خدا درویش ہے، میرا خدا رفیق ہے
دعا بھی سن لیتا ہے، دل بھی رکھ لیتا ہے

تیرا خدا کوئی اور ہے، میرا خدا کوئی اور
تیرا خدا کوئی اور ہے، میرا خدا کوئی اور

You may also like

No Comments

  1. Can I borrow Your Allah…!!

    And if He is really all that for & with You… Do put in a good word, and please let Him know I need Him to be in the Kindest and most Generous mood…

    میرا خدا درویش ہے، میرا خدا رفیق ہے”
    “دعا بھی سن لیتا ہے، دل بھی رکھ لیتا ہے

    Dua Sunnanae aur dil RaKHnae sae aagae tak ki madad CHaHiye…. Ya Allah… Bas na…. Bas ho CHalii

    Ya Allah…. iss sae aagay main Aab kya Kahoun..??

    1. Huzur mein kahan meri kia auqaat k I put in a word for another human being. But this is how I see Him. And by the way, duaa sunn ker dil naa rakhta huzur kaa tou aap kab k alwidaa keh chuke hote

Leave a Reply