بلھے شاہ صدا لگاؤ

images (2)

بلھے شاہ صدا لگاؤ
کے محبّت جل رہی ہے
بلھے شاہ، صدا لگاؤ
کے کدورت جاگ رہی ہے

بلھے شاہ ،صدا لگاؤ
کے
محبّت بھسم ہونے سے
کدورت جاگ جانے سے
جو یہ سمجھتے ہیں
وہ کچھ نہیں ہوتا

معصوم آنکھوں میں
چمکتے آنسوؤں سے
کوئی غالب نہیں ہوتا
کوئی مغلوب نہیں ہوتا

پر شور نعروں میں
دھڑکتے فلسفوں سے
کوئی ساحر نہیں ہوتا
کوئی مسحور نہیں ہوتا

چراغ زندگی بجھانے سے
خون ناحق بہانے سے
کوئی قابل نہیں ہوتا
کوئی مقبول نہیں ہوتا

غمے دوران بڑھانے سے
فصلے خاراں اگانے سے
کوئی حاکم نہیں ہوتا
کوئی محکوم نہیں ہوتا

درد دل بڑھانے سے
نۓ صحرا بسانے سے
کوئی اکرم نہیں ہوتا
کوئی مکروم نہیں ہوتا

جبر کی آگ جلانے سے
سم قاتل کھلانے سے
کوئی محسن نہیں ہوتا
کوئی محسون نہیں ہوتا

بلھے شاہ ،صدا لگاؤ
کے
محبّت بھسم ہونے سے
کدورت جاگ جانے سے
جو یہ سمجھتے ہیں
وہ کچھ نہیں ہوتا

غمے دوران بڑھانے سے
فصلے خاراں اگانے سے
کوئ ظالم تو ہوتا ہے
حاکم نہیں ہوتا
کوئ مظلوم تو ہوتا ہے
محکوم نہیں ہوتا

درد دل بڑھانے سے
نۓ صحرا بسانے سے
کوئی جابر تو ہوتا ہے
اکرم نہیں ہوتا
کوئی مجبور تو ہوتا ہے
مکروم نہیں ہوتا

جبر کی آگ جلانے سے
سم قاتل کھلانے سے
کوئی قاتل تو ہوتا ہے
موهسن نہیں ہوتا
کوئی مقتول تو ہوتا ہے
محسون نہیں ہوتا

بلھے شاہ ،صدا لگاؤ
کے
محبّت بھسم ہونے سے
کدورت جاگ جانے سے
جو یہ سمجھتے ہیں
وہ کچھ نہیں ہوتا

بلھے شاہ ،صدا لگاؤ
بلھے شاہ ،صدا لگاؤ

You may also like

Leave a Reply