کیا عرش کو خون سے دھودھوکر

7zucc5ekqt6aphhbzqeo3kwz

کیا عرش کو خون سے دھودھوکر
جنّت کی چابی ملتی ہے؟
معصوم جانیں لینے سے
بخشش کا سامان ہوتا ہے؟

 

ماؤں کی اجڑی گودوں میں
رحمت کا گلستان اگتا ہے؟
باپوں کی ویران آنکھوں میں
برکت کا چراغاں ہوتا ہے؟

 

کیا عرش کو خون سے دھودھوکر
جنّت کی چابی ملتی ہے؟
معصوم جانیں لینے سے
بخشش کا سامان ہوتا ہے؟

 

حیوانوں کی مانند لڑنے سے
مذہب کی خدمت ہوتی ہے؟
چمن اجاڑے جانے سے
رحمت کی خوشبو آتی ہے؟
تتلی کے پرمسلنے سے
الفت کے رنگ مہکتے ہیں؟

 

کیا عرش کو خون سے دھودھوکر
جنّت کی چابی ملتی ہے؟
معصوم جانیں لینے سے
بخشش کا سامان ہوتا ہے؟

 

الله کے اجلے نام پر تم
اب مسلم کافر ختم کرو
اب شیعہ سنی ختم کرو
اب مارنا کاٹنا ختم کرو

 

توہین رسالت نام پر تم
اب نعرے دعوے ختم کرو
گودوں کو اجاڑنا ختم کرو
ماؤں کو رلانا ختم کرو

 

الله بھی، رسول الله بھی
یہ کہتا تھا، یہ کہتا ہے
عرش کو خون سے دھونے پر
دوزخ کے دریچے کھلتے ہیں
اللہ کا عتاب بھڑکتا ہے
عرش کو خون سے دھونے پر
قیامت برپا ہوتی ہے
الله کا عذاب اترتا ہے

 

اب جنّت کی چابی چھوڑ کے تم
اس آگ سے ڈرنا شروع کرو
بخشش کی اتنی فکر ہے تو
کچھ معاف کرو ، کچھ دان کرو

4 thoughts on “کیا عرش کو خون سے دھودھوکر

  1. مقامِ افسوس ہے مگر جیسا کہ قزآن کا فرمان ہے کہ ‘ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ پھیلا و تو کہتے ہیں کہ ہم تو اصلاح کرنے والے ہیں ۔ ‘

    Liked by 2 people

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s