بارشوں کے موسم

water-rain-raindrops-drops

بارشوں کے موسم میں
بارشوں سے ڈرنا بھی
اک عذاب ہوتا ہے

بارشوں کے موسم میں
بارشوں سے مت ڈرنا
بارشوں کے آنے سے
بارشوں کے پڑنے سے
دل کی آگ بجھتی ہے
شعلے سرد ہوتے ہیں
روح کے خشک پتوں سے
اک دھواں سا اٹھتا ہے
نرم گیلی مٹی سے
اک صدا یہ آتی ہے
آؤ تم بھی آنگن میں
بارشوں کے قطروں میں
آنسو سب بہا ڈالو
آنسو سب چھپا ڈالو

بارشوں کے موسم میں
بارشوں سے مت ڈرنا
بارشیں تو اپنی ہیں
دل کا راز رکھتی ہیں
جب کبھی بھی رونا ہے
بارشوں میں رونا ہے
کھل کر جب بھی رونا ہے
بارشوں میں رونا ہے
بارش سب چھپا ڈالے
بارش سب مٹا ڈالے

بارشیں تب بھی ہوتی تھیں
بارشیں اب بھی ہوتی ہیں
قطرے تب بھی پڑتے تھے
قطرے اب بھی پڑتے ہیں
گھٹایئں تب بھی کالی تھیں
گھٹایئں اب بھی کالی ہیں
پھر بھی سب کچھ بدلا ہے

آنکھیں جب نم اب ہوتی ہیں
غم کی رت جب آتی ہے
بارش بھی خوب ہوتی ہے
بادل بھی گھر گھر آتے ہیں
مگر باہر کچھ نہیں ہوتا
آنگن بھی خشک ہوتا ہے
مگر باہر کچھ نہیں ہوتا
صرف دل ہی نم ہوتا ہے
آنکھوں میں جب بھی جھانکو گے
اک سکوت پاؤ گے
ہونٹوں پر مسکراہٹ بھی
سمندر کی جھاگ پاؤ گے

بارشوں کے موسم تو
اب بھی آتے جاتے ہیں
قطرے جب بھی پڑتے ہیں
نرم گنگناتے ہیں
غم اب بھی قائم ہیں
دکھ بھی شاید دائم ہیں

بارشوں کے موسم میں
رونا اب کچھ مشکل ہے
بارشوں کے موسم میں
رونا اب کچھ مشکل ہے

7 thoughts on “بارشوں کے موسم

  1. Nothing like a heart lightening cry during a lonesome walk in the rain, with no one the wiser…

    Ahhhh…
    let it rip… and
    Rain on me… O’ Sky…
    I will cry with with You…
    I will dance with You…
    Till the very end…
    Anytime..!!

    Liked by 1 person

  2. بارش اور آنسو . اس موضوع پر کچھ لکھنے کا سوچ ہی رہی تھِی مگر میرے خیالات کو آپ نے الفاظ دے دِئے۔ دل میں ‘اُترنے والی نظم۔

    Like

Leave a comment