ہمارا اور تمہارا ساتھ
کتنا مشک بو تھا
مشک بو سی آرزو تھا
آرزو کی آرزو تھا
آرزو کی جستجو تھا
ہمارا اور تمہارا ساتھ
کتنا مشک بو تھا
پھول کتنے ایسے تھے
کہ جن کی کلیاں
نازک پتیوں پر
خوشبوؤں کا نام جپتی
جھڑ گئ تھیں
تتلیاں کتنی ایسی تھیں
کہ جن کے رنگ
دلکش پروں کی
چلمن سے جھلکتے
روشنیوں کا نام لیتے
اڑ گئے تھے
ہمارا اور تمہارا ساتھ
مشک بو سی
آرزو تھا
ملاقاتیں کتنی ایسی تھیں
کہ جن میں
انگلیاں انگلی سے الجھی
رہ گئ تھیں
پل وہ کتنے ایسے تھے
کہ جن میں
ہچکچاہٹ سی سسکتی
اکھڑتے دم بھرتی
رہ گئ تھی
No Comments
While you leave the present profession , I wish you good luck brother . … Good poem on last day
Sir thank you. I assure you the poem was not addressed to the profession. Lol!
Keep writing
Waah Qibla waah…kia andaaz e kalaam hai
Déjà vu…
جب وہ میرے ساتھ تھا
مشک بو تھا ‘یہ جہاں،
زندگی کے اس سفر میں،
کل تلک وہ ساتھ تھا۔
ساتھ میں حدّت تھی کیا
جذبات کی شدّت تھی کیا۔
موسموں سے ماورا،
سوچتا تھا میں اسے،
ہاں ، وہ فقط میرا ہی تھا۔
جی رہا ہوں اس آرزو میں،
دل میں ہے اس کی لگن،
*بخت سے فقط اک آرزو
صرف اسی کی اک جستجو،
جس سے ہو پھر مشک بو ،
یہ سماں۔۔۔ سارا جہاں
#MUK
Waah……khubsurat as usual