آؤ محبت کر کے دیکھتے ہیں

love_by_ahermin_dr2sdk-fullview

آؤ! ذرا کچھ دیر

محبت کر کے دیکھتے ہیں

ساتھ چل کر دیکھتے ہیں

 

پرانی منزلوں کو بھلا کر

نئی منزلیں تلاش کرکے

منزلوں کے طاقوں میں

انس بھرے معصوم چراغ

روشن کر کے دیکھتے ہیں

گئ عداوتوں کو جلا کر

نئے رشتے تلاش کر کے

رشتوں کے تعلق میں

دل لگا کر

نئے رنگ بھر کر

تصویر بنا کر دیکھتے ہیں

محبت کر کے دیکھتے ہیں

ساتھ چل کر دیکھتے ہیں

 

آؤ مل کر دیکھتے ہیں

افق کے پار آباد

دھنک رنگ خوابوں

کی بھولی بستی کو

آؤ چل کر ڈھونڈتے ہیں

بادلوں سے اوپر

نیلے آسمان سے بھی

بہت اوپر

سنہرے مسکراتے

جھلملاتے اور جگمگاتے

چاہت کے رازوں کو

گدگدا کر، چھیڑ کر دیکھتے ہیں

محبت کر کے دیکھتے ہیں

ساتھ چل کر دیکھتے ہیں

 

آؤ مل کر

قدم سے قدم ملا کر

دھڑکنوں کے دم پر

کچھ اونچا اڑ کر

ایک دوجے کے ہونے سے

طاقت پکڑ کر

پر پھیلا کر

سانس لے کر

آؤ وہ سب دیکھتے ہیں

محبت کر کے دیکھتے ہیں

ساتھ چل کر دیکھتے ہیں

 

آؤ! ذرا کچھ دیر

محبت کر کے دیکھتے ہیں

ساتھ چل کر دیکھتے ہیں

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s