تیراخدا کوئی اور ہے، میرا خدا کوئی اور ہے

تیرا خدا کوئی اور ہے

میرا خدا کوئی اور ہے

تیرا خدا جہنّم ہے

آگ میں جلاتا ہے

میرا خدا رحمان ہے

گناہ بھی بھول جاتا ہے

تیرا خدا بہشت ہے

اعمال ناپے جاتا ہے

میرا خدا سرشت ہے

بہکوں تو مسکاتا ہے


Read more: تیراخدا کوئی اور ہے، میرا خدا کوئی اور ہے

تیرا خدا کوئی اور ہے

میرا خدا کوئی اور ہے

تیرا خدا عتاب ہے

تیرا خدا عزاب ہے

نماز بھول جاؤ تو

زمین پھاڑ دیتا ہے

گاؤ یا بجاؤ تو

زندہ گاڑ دیتا ہے

میرا خدا شفیق ہے

میرا خدا نزدیک ہے

راہ سے بھٹک جاؤں تو

کاندھے سے بھینچ لیتا ہے

دین سے کھٹک جاؤں تو

کرم سے کھینچ لیتا ہے


تیرا خدا کوئی اور ہے

میرا خدا کوئی اور ہے

تیرا خدا عدالت ہے

تیرا خدا عداوت ہے

نغمہ کوئی گاؤ تو

صور پھونک دیتا ہے

نقش کوئی بناؤ تو

شرک کا فتویٰ دیتا ہے

میرا خدا حسین ہے

میرا خدا ترنّم ہے

نقش کوئی بناؤں تو

اپنی جھلک دکھاتا ہے

نغمہ کوئی گاؤں تو

اپنا آپ سناتا ہے


تیرا خدا کوئی اور ہے

میرا خدا کوئی اور ہے

تیرا خدا مجسّم ہے

تیرا خدا افروز ہے

مسجد کو گھر بناتا ہے

اسود سمت بٹھاتا ہے

میرا خدا سکون ہے

میرا خدا محبّت ہے

دل کو گھر بناتا ہے

رگوں میں دوڑ جاتا ہے


تیرا خدا کوئی اور ہے

میرا خدا کوئی اور ہے

تیرا خدا ہے پادشاہ

تیرا خدا مغرور ہے

دعا بھی سن لیتا ہے

ٹرخاتا ہے، للچاتا ہے

میرا خدا درویش ہے

میرا خدا رفیق ہے

دعا بھی سن لیتا ہے

دل بھی رکھ لیتا ہے

تیرا خدا کوئی اور ہے

میرا خدا کوئی اور ہے

#Urdu #poetry #poem #God #kind #cruel #appreciative #strict #soft #concept #religion #ritual #acceptance #near #far #heaven #hell #theology #humanity