Time is the Cruelest of All Things

It was an epic afternoon in early August. The rain was pouring down by buckets, and I was riding a train.

The afternoon was epic because I was young and was sitting on the front grill of a locomotive, my legs dangling a few feet above the gleaming steel tracks. The cold raindrops pelted my face, but their chill was compensated by the warm glow of the locomotive’s engine heat, slowly spreading across my back. You have to be a lover of both trains and rains to judge the height of my ecstasy. It was a dream that I had never dreamt, but which had come true.

The world through which the train was hurtling was magical. A thick sheet of falling rain drenched God’s earth and everything on it. There was harsh poverty surrounding me, but it was all obscured by the steamy curtain of rain. The engine driver periodically blew the pressure horn, and the long hoots vibrated within my bones and provided a perfect tempo to my excitement.

I looked up and the sky was a great, grey pavilion, where the dark shadows of mythical gods fought each other with spears made of lightning. I imagined the gods looking down from their dark, billowing thrones and watching me, riding a giant steel snake.

I looked around and saw the tall and graceful trees, wildly dancing in the wind. Their long branches were laden with glistening, olive-green leaves, which clapped madly to the crescendo of an invisible beat. I imagined being a dervish and felt the rainy wind spinning me around. I looked straight up, and each drop of rain felt like an indecipherable caress of forces unseen on my cheeks.

I saw naked children playing in the dirty, brown puddles of rainwater, waving madly at me with barely hidden envy. When I waved back, their faces lit up with shiny and surprised smiles. I imagined being one of them and felt the pure pleasure of my worries being washed away by rain. Even the overly-clad village women smiled at me, secure in the most temporary nature of our chance encounter. I peeked inside their delicate hearts and found them brimming with love and also a bit of fickleness.

The train passed by small and lonely platforms. The old station masters possessively held onto their green and red flags, and peeked at me from under their sodden umbrellas with an open-mouthed disbelief.

‘Keep on looking, my friends.’ I laughed at their helplessness and disbelief. ‘Today, I am unstoppable.’

Each new sight and each new smell excited me - the smell of smoke from the wet and smoldering cooking fires, the stink of the open and overflowing drains, the seduction of the dark, wet soil, and the songs sung by the shady, green trees. I was a king, and the land all around me was my humble and most beloved kingdom - although, only for a very short period of time. I was a fascinated traveler wandering headlong at more than seventy kilometers per hour, into a land of wonder, which revealed new secrets with each jolt of the turning steel wheels.


The train gradually slowed down and finally crawled to a stop at a small railway station. It was a train crossing, and the wait for the express train coming from the opposite side was expected to be quite long.

It had grown almost dark when I jumped down onto the crumbling concrete platform. The rain had stopped, and the tired engine was throbbing, but the romance was still vibrating in the moist breeze.

I looked around and found that I was not alone. A small family was sitting on a wooden bench, under an old fig tree. It comprised a husband, wife, and their three young children. The couple was quiet, enjoying their solitude, but the children were playing. Their carefree laughter and cries created a strange contrast to the somber silence of their parents.

Suddenly, a small procession appeared on the platform. It was a wedding party from a local village. Probably, they were all traveling back to the groom’s place, as was obvious from the presence of the shy bride, clad in all reds.

I watched them with interest as the villagers hastily occupied the few remaining benches. They were all tired of the day’s festivities and were irritated by their sodden clothes. The bride sat sandwiched between the groom’s relatives, looking uncomfortable in her heavy attire. The women, though as tired as the men, were teasing the girl. Her discomfort was obvious from the way she was constantly fidgeting with her clothes.

‘Poor girl!’ I thought to myself, ‘She cannot even ask her companions for a visit to the toilet.’


But then my attention was grabbed by a waving, yellow light, floating towards me. The light gradually transformed into an old lantern, swinging from the gnarled hands of an old man. He was dressed in tattered and soiled clothes, and when he approached me, I was nauseated by the smell of his unwashed body.

His eyes were hidden behind thick, grey, and bushy eyebrows. But when the light from the lantern touched his eyes, I could see that they were filled with an ancient weariness. 

‘Who are you?’ he eyed me with suspicion.

‘I am a traveler!’ I blurted out.

‘A traveler?’ He examined me from head to toe. ‘What are you doing here?’

‘Just observing life and enjoying the weather, I guess.’ I was growing a bit uncomfortable and confused, unaccustomed to such strange inquiries.

He sensed my discomfort and laughed at it. It was a deep, cracking laughter, which ended in a phlegm-filled cough.

‘So, what have you observed so far?’ he questioned me sarcastically after clearing his throat.

‘Colors, romance and mystery’. Undeterred by his sarcasm, I maintained my optimism, ‘Colors of the green fields and muddy earth, romance behind the smiles of beautiful women, and mystery in the emotions I can appreciate, but still cannot understand.’

‘Did you also hear something?’ The old man asked me, but this time, his tone lacked any barbs of sarcasm.

‘Yes!’ I eagerly nodded, ‘I heard the deep rumbling of the angry thunder clouds, I heard the laughter of the playing children, and I also heard the wind singing a thousand songs.’

The old man sat down, gesturing at me to do the same. I first looked suspiciously at the wet platform and the muddy water still running through its numerous cracks, but then chose to sit down, feeling like a damn fool for doing so.

‘So, how have you found this world so far?’ He gently plucked an ant floating on a tiny pool of muddy rainwater. Then cupping it carefully in his dirty palms, he gently blew on it and released it safely on dry ground.

‘The world is beautiful and filled with a thousand colors and a million songs.’ I thought for a moment and replied.

‘Hmm! What else?’ He asked while waving kindly at the thankful ant scurrying along.

‘It is a world filled with happiness and joy and smiles and laughter.’ I replied while gesturing at both the playing children and the wedding procession.

The old man kept looking down, his fingers absent-mindedly combing his dirty beard.

‘You do not agree with me, old man?’ I asked him as I was getting uncomfortable with his prolonged silence.

‘Do you see this lantern?’ he apparently did not hear my question. ‘Once it was shiny and new and its light shone with brightness and its round, glass cover, magnified the light manifold’.

I silently scrutinized the old lantern and waited for him to continue.

‘But now it has gone dirty.’ His dirty fingers gently caressed the grimy surface of the lantern’s glass, ‘The badly scratched glass has lost its transparency, and the light does not shine brightly anymore.’

‘Yes, it is old. You should buy a new one.’ I was getting bored with his abstract commentary.

‘Oh! But it is not old.’ He looked up at me, ‘Rather, it has been kissed deeply by time. Time kisses everything, and just like a leech that feeds on blood, time feeds on light, brightness, and happiness.’

‘I believe it is only a matter of perspective.’ I insisted.

‘Perspectives are individual in nature. You develop perspectives once you see through the colored goggles of time. The colors deprive you of your ability to see the true nature of time. Perspective is time’s weapon and its tool, which it uses to disguise its true self.’ His last few words were lost again in a deep rumbling cough.

Spitting a dark, green glob of phlegm aside, the old man waved a hand at the red-clad bride.

‘Do you see the bride?’ He did not wait for my answer and said, ‘From your perspective, she is life, but from the perspective of her groom, she is lust and a commodity, and from her own perspective, she is hope and desire. One day, time will pass, and all these perspectives will vanish into thin air. Then you will see what she really is - a pawn, an object, and a slave.’

Sensing my growing discomfort, the old man softened his tone, ‘Life is not happiness and romance, my son. It is sad and tragic. Time makes it so. Happiness is temporary, and sadness is eternal. Happiness is ignorance, and sadness is maturity and understanding.’

‘Then I hate time.’ I blurted out.

‘No, do not hate time for it also brings along empathy and acceptance.’ The old man consoled me, ‘And these two gifts make you a human being. One day you will shed off the colored goggles of perspective and will see life in its true manifestation.’

The sudden blaring of the engine horn brought me back to reality. I got up and saw the guard waving the green light. I looked around. The romance had gone, and so did the old man. I cursed my dark imagination and climbed back onto the train. There was no old man with an old lantern. It was all in my imagination.


But I was wrong. The old man was real. I saw him again several decades after that train journey. He lives with me now. Rather, it would be appropriate to say that he lives inside of me now. I hear him laugh all the time at the cruelty of time and the fickleness of life. And I see his deeply lined face each time I look in the mirror.

درد کا آخری شہر

d1xre41-5d4d0d76-7227-4c76-bad1-bc1116b7a7c2

 

 

درد کا آخری شہر

ہر امید، ہر خوشی سے

لاتعلق اور بےخبر

آس کی فضاء میں

لامکاں اور بےخطر

ساکت اور معلق ہے


Read more: درد کا آخری شہر

درد کا آخری شہر

زندگی کے امتحان

آزمائشوں کے درمیان

پچھتاووں تلے دبے

خواہشوں کے گورستان

تڑپتا اور سسکتا

کراہتا کھنڈر ہوتا

لا حاصل تمنا اور 

ناممکن تعبیر کے درمیان

درد کا آخری شہر

اک دور اندھیری وادی میں

ساکت اور معلق ہے


درد کا آخری شہر

جانے انجانے میں

بہت سوں کی پہچان ہے

کچھ درد کے محبوب ہیں

کچھ درد سے انجان ہیں

کچھ آگہی کے آگے

مجبور اور بےکس

کچھ مایوس اور نادان ہیں

کچھ قسمت کے ہاتھوں

لاچار اور بےبس

کچھ ڈرتے اور پریشان ہیں

کچھ کی درد ہی پہچان ہے


درد کا آخری شہر

اس کے سب دروازوں کے

سب کیواڑ مقفل ہیں

اس کے سب مکانوں کے

سب مکین مردہ ہیں

زندہ ہیں، سانس لیتے ہیں

لیکن مردہ ہیں

حسرتوں کے جنازے

قطار اندر قطار

تکمیل کے کندھوں کے

بے سود انتظار میں

پڑے سڑتے ہیں


درد کا آخری شہر

بس خاموش رہتا ہے

اس کے ہر مکین کی

تڑختی شریانوں کے

لامحدود جالوں میں

کرب کا دریا بہتا ہے

سیاہ گاڑھا خون

کالے پارے کی مانند

رینگتا اور الجھتا ہے

تاریک کناروں کے

سرد پتھروں پر سرسراتا ہے

لیکن خاموش رہتا ہے


درد کا آخری شہر

بہت دور صحیح لیکن

مل جاتا ہے

کوئی اونچی فصیل نہیں

کوئی واضح حد بھی نہیں

مگر پھر بھی

جب ڈھونڈا جائے

مل جاتا ہے

نظروں سے اوجھل ہے

لیکن دلوں کو مل جاتا ہے

ہر کارواں کو، ہر مسافر کو

مل جاتا ہے


درد کا آخری شہر

اس کی مہیب تاریکی میں

اک اکیلی روشنی

ٹمٹماتی ہے

جگمگاتی ہے، مسکراتی ہے

ہمدردی کا دیا جلتا ہے

غم گساری کی لو بھڑکتی ہے

ہر مکین کا دل ہے

دوجے کیلئے دھڑکتا ہے

درد کا آخری شہر اور

اس شہر کے سب باسیوں میں

درد مشترک ہے


#Urdu #poetry #poem #life #desires #regret #pain #frustration #darkness #death #disappointment #desperation #hope #empathy #sensitivity #sharing


شیدو اور لیونارڈو ڈاونچی کا اڑن کھٹولہ

.دنیا میں چار اقسام کے افراد پائے جاتے ہیں شیدو.’ بابا ڈا ونچی نے اپنی لمبی سفید داڑھی ہلاتے ہوئے کہا

پہلی قسم وہ جو زندہ ہونے کے باوجود اپنی زندگی نہیں جیتے. جیسے کہ وہ بدنصیب جو ساری زندگی پیسہ جمع کرنے میں لگا دیتے ہیں مگر ان کو پیسہ خرچنے کی یا پیسے سے صحیح معنوں میں لطف اندوز ہونے کی تمیز نہیں ہوتی

یہ کیسے ہوسکتا ہے ڈاونچی بابا؟’ شیدو نے اپنی کالی کالی چمکتی آنکھیں جھپکاتے ہوئے پوچھا

ہو سکتا ہے بلکہ دنیا میں، زیادہ تر لوگوں کا یہی حال ہوتا ہے.’ بابا جی نے دایئں ہاتھ کی انگلیوں سے اپنی لمبی سفید داڑھی میں کنگھی کرتے ہوئے جواب دیا

Read more: شیدو اور لیونارڈو ڈاونچی کا اڑن کھٹولہ

‘مزید پیسے کا لالچ ان بیوقوفوں کو مصروف رکھتا ہے اور اپنے پیچھے پیچھے بھگاتا رہتا ہے’

‘ٹھیک ہوگیا!’ شیدو نے سعادت مندی سے سر ہلایا. ‘اور دوسری قسم؟’

دوسری قسم ان لوگوں کی ہوتی ہے جو اپنی پوری زندگی بھرپور طریقے سے جیتے ہیں، جیسا کہ عبدل الستار ایدھی یا پھر قائد اعظم جیسے لوگ

یہ بات تو میں بہت آسانی کے ساتھ سمجھ گیا.’ شیدو نے اعتماد کے ساتھ کہا

زبردست!’ بابا ڈاونچی مسکرایا

تیسری قسم کے وہ لوگ جو میری طرح کے ہوتے ہیں. ہم اپنی زندگی تو جیتے ہیں مگر زندگی کی حدود و قیود سے باہر بیٹھ کر

باہر کیوں بابا جی؟’ شیدو نے معصومیت سے پوچھا

بھائی باہر اسلئے کیونکہ باہر سے ہمیں زندگی کے تمام رخ نظر آتے ہیں. خوبصورت بھی اور بدصورت بھی. اچھے بھی اور برے بھی

یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئ بابا جی.’ شیدو نے سر کھجاتے ہوئے کہا

آئے گی بھی نہیں. ابھی تیری عمر یہ باتیں سمجھنے کی ہے بھی نہیں.’ ڈاونچی بابا نے شفقت سے شیدو کے سر پر گھنے کالے بالوں کا چھتہ سہلاتے ہوئے کہا

تم صرف چوتھی قسم کے لوگوں کو سمجھنے کی کوشش کرو جو باقی تینوں اقسام کی نسبت تعداد میں بہت کم ہوتے ہیں. یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو خواب دیکھتے ہیں اور پھر اپنی تمام زندگی بس ان خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش میں گزار دیتے ہیں

‘ہیں؟’ شیدو نے اشتیاق سے پوچھا. ‘یہ کیسے ہوسکتا ہے؟’

ہو سکتا ہے میرے دوست، ضرور ہوسکتا ہے.’ بابا جی نے مسکراتے ہوئے شیدو کا کندھا دبایا

شیدو کو بڑا اچھا لگتا تھا جب بابا ڈاونچی اس کو ‘میرے دوست’ کیہ کر بلاتا تھا. وہ اس وقت اپنے آپ کو بہت بڑا سمجھتا تھا

تمھیں رائٹ برادران کے بارے میں پتہ ہے؟’ بابا جی نے بھنویں اچکا کر شیدو سے پوچھا لیکن پھر اس کے چہرے پر الجھن کے آثار دیکھ کر خود ہی جواب دینے لگے

دو انگریز بھائی تھے جنہوں نے دنیا کا پہلا ہوائی جہاز بنایا تھا. وہ دونوں اڑنے کا خواب دیکھتے تھے. سب لوگ سمجھتے تھے کہ یا تو ان کا جہاز اڑے گا نہیں یا پھر وہ آسمان سے گر کر مر جایئں گے. لیکن ان دونوں بھائیوں نے جہاز بنایا بھی اور اڑایا بھی، چاہے صرف کچھ لمحوں کیلئے ہی سہی. اور وہ کچھ لمحات ایسے تھے جو ان کی پوری زندگی پر محیط تھے

‘ڈاونچی بابا وہ تو پھر بہت بہادر لوگ تھے. ان کو تو بالکل بھی ڈر نہیں لگتا ہوگا؟’

بہادری کا مطلب ڈر یا خوف کی عدم موجودگی نہیں ہوتی شیدو. ڈر اور خوف اگر نا ہوں تو انسان بیوقوف ضرور ہوتا ہے لیکن بہادر نہیں

تو پھر بہادری کیا ہوتی ہے ڈاونچی بابا؟’ شیدو نے حیرت سے پوچھا

بہادری کا مطلب ہوتا ہے اپنے ڈر یا خوف کو سمجھنا اور پھر اس پر قابو پانا.’ بابا جی نے کچھ سوچتے ہوئے جواب دیا

تمھیں پتہ ہے تقسیم کے وقت ہمارے محلے میں جیکب نامی ایک خاکروب رہتا تھا؟ بہت معمولی آدمی تھا. اتنا معمولی کہ زیادہ تر لوگوں کو تو اس کا نام بھی پتہ نہیں تھا. بس چوہڑا کیہ کر پکارتے تھے. اس کی ساری زندگی دوسروں کی غلاظت اٹھاتی گزری تھی. اس کا پورے کا پورا چہرہ اس بری طرح سے جلا ہوا تھا کہ دیکھنے سے خوف آتا تھا. پتہ نہیں کیسے جلا تھا لیکن اس کو آگ سے ڈر بہت لگتا تھا. لیکن جب ہنگامے شروع ہوئے اور لاہور کے بہادر مسلمانوں نے کافر ہندؤں کو ختم کرنے کیلئے شاہ عالمی کو آگ لگائی؛ تو جیکب نے جلتی آگ میں کود کر کچھ ہندؤں کی جان بچا لی. اس نے اپنے خوف پر قابو پایا اور یوں اپنی ساری زندگی ان چند لمحات میں گزار لی


شیدو بارہ سال کا ایک یتیم بچہ تھا. نا ماں کا پتہ تھا نا باپ کا. ٹکسالی گیٹ کی بغل میں، ایک کوڑے کے ڈھیر پر بھنبھناتی مکھیوں کے بیچ،  چند دنوں کا پڑا بلکتا تھا کہ بابا ڈاونچی کی نظر پڑ گئ اور وہ اٹھا کر اپنے کوارٹر میں لے گئے. بہت ہی محبت اور دھیان سے پالا پوسا اور پڑھا لکھا کر بڑا کیا. لوگ مزاق اڑاتے تھے مگر بابے نے کسی کی پرواہ نہیں کی. وہ غالباً شیدو کو اپنی زندگی کا آخری مشن سمجھتے تھے اور مشن کو سرانجام دینے میں کوئی کوتاہی برتنے کو تیار نہیں تھے

بابا ڈاونچی خود بھی ایک بہت ہی دلچسپ شخصیت تھے. لوگ کہتے تھے کہ کسی زمانے میں بابا جی گورنمنٹ کالج لاہور میں طبیعات کے پروفیسر تھے. مگر پھر پتہ نہیں کیا ہوا کہ دماغ پھر گیا اور وہ نوکری پر لات مار کر کہیں نکل گئے. کافی سالوں بعد واپس آئے اور پھر بادامی باغ اڈے سے اندرون شہر تانگہ چلانے لگے. پتہ نہیں اس کہانی میں صداقت کتنی تھی مگر ان کا کوارٹر بھانت بھانت کی کتابوں سے بھرا پڑا تھا

بابا ڈاونچی کا اصل نام ڈاونچی نہیں تھا. اصل نام تو خیر جو بھی تھا، بابا ڈاونچی انکو شیدو نے کہنا شروع کیا تھا. شیدو چونکہ ہوش سنبھالنے سے بہت پہلے سے کتابوں کو دیکھ رہا تھا اسلئے اس کو ان کتابوں سے بہت محبت اور پیار تھا. خاص طور پر اس کو لیونارڈو ڈاونچی کے بارے میں لکھی گئ ایک لمبی چوڑی اور نرم سرخ چمڑے کی جلد والی کتاب بہت پسند تھی جس پر سنہرے نقش و نگار بنے تھے؛ اور جو اس اطالوی سائنسدان اور مصور کی ایجادات کی تصاویر سے بھری پڑی تھی

بابا جی!’ ایک دن شیدو نے اس کتاب کے دبیز صفحے پلٹتے ہوئے کہا. ‘آپ کو پتہ ہے آپ کی شکل لیونارڈو ڈاونچی سے بہت ملتی ہے؟ وہ ہی لمبی سفید داڑھی اور سر سے غائب بال

‘ہاہاہا!’ بابا جی نے ایک فلک شگاف قہقہہ لگایا. ‘ہاں بالکل! کسی زمانے میں میرے شاگرد بھی یہی کہا کرتے تھے’

بس پھر آج سے میں آپ کو ڈاونچی بابا کہا کروں گا.’ شیدو نے مچل کر کہا

اس دن سے بابا جی کا نام ڈاونچی بابا پڑ گیا اور اتنا مشہور ہوگیا کہ آس پاس اور پڑوس میں سب ان کو اسی نام سے پکارنے لگے


شیدو جب کچھ اور بڑا ہوا تو اس کو بعض دفعہ یہ سن کر بہت حیرت ہوتی تھی کہ ڈاونچی بابا ایک زمانے میں کالج میں پروفیسر تھے. ایک دن اس نے جرات مجتمع کر کے بابا جی سے پوچھ ہی لیا

‘ڈاونچی بابا! یہ لوگ آپ کے بارے میں ٹھیک کہتے ہیں؟’

‘لوگ تو میرے بارے میں بہت کچھ کہتے ہیں بیٹے.’ بابا جی نے مسکرا کر جواب دیا. ‘تمہارا اشارہ کس طرف ہے؟’

‘یہ ہی کہ آپ کسی زمانے میں لاہور کے ایک بہت بڑے کالج میں پروفیسر تھے؟’

‘ہاں! ٹھیک کہتے ہیں. میں گورنمنٹ کالج میں بچوں کو طبیعات پڑھاتا تھا’

‘تو پھر……….؟’

تو پھر کیا؟’ بابا جی بدستور مسکرا رہے تھے. ان کی مسکراہٹ دیکھ کر شیدو کو کچھ حوصلہ ہوا

‘تو پھر اب آپ یہ تانگہ کیوں چلاتے ہیں؟ کالج میں کیوں نہیں پڑھاتے؟’

ہوں!’ بابا جی تھوڑی دیر تو کچھ سوچتے رہے اور پھر بولے

ہر انسان کی کوئی نا کوئی کالنگ ہوتی ہے بیٹے. یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی کالنگ کو سمجھیں اور پھر اس کے حصول میں مگن ہوجایئں

یہ کالنگ کیا ہوتی ہے بابا؟’ شیدو نے الجھ کر پوچھا

‘کالنگ کا مطلب ہوتا ہے مقصد حیات….زندگی کا مقصد’

‘یہ تانگہ چلانا کیسا مقصد ہوا؟’

میرا مقصد دنیا کو دیکھنا ہے بیٹے. دنیا کو سمجھنا ہے.’ بابا جی نے شیدو کی چمکتی آنکھوں میں جھانک کر کہا. ‘بس میں تانگہ چلاتا ہوں اور دنیا دیکھتا ہوں

میری کالنگ کیا ہے ڈاونچی بابا؟’ شیدو نے اشتیاق سے پوچھا

‘بھائی یہ تم اپنے آپ سے پوچھو.’ بابا جی ہنس پڑے

‘میرے خیال میں…..’ شیدو نے کچھ سوچ کر کہا. ‘میرے خیال میں میری کالنگ اڑنا ہے’

‘ہاں ضرور! خوب پڑھو لکھو اور ایک دن پڑھ لکھ کر پائلٹ بن جانا اور جہاز اڑانا’

ڈاونچی بابا! آپ نے لیونارڈو ڈاونچی کے اڑن کھٹولے کی تصویر دیکھی ہے؟’ شیدو دوڑ کر اپنی پسندیدہ کتاب اٹھا لایا

‘میرا دل چاہتا ہے میں یہ اڑن کھٹولہ بناؤں اور پھر اس کو خوب اونچا اڑاؤں’

ہوں….!’ بابا جی ایک لمبا ہنکارا بھر کر خاموش ہوگئے اور کچھ نا بولے

‘آپ اس کو بنانے میں میری مدد کریں گے؟’

ڈاونچی بابا نے شفقت سے شیدو کو دیکھا جس کی آنکھیں شوق سے جگمگ جگمگ کر رہی تھیں. وہ خوابوں کی اہمیت سے اچھی طرح سے واقف تھے. وہ خوب جانتے تھے کہ خواب اگر بچپن میں ہی کچل دئے جایئں تو وہ کبھی حقیقت نہیں بنتے

‘ہاں ضرور! تم بنانا شروع کرو. میں تمھارے ساتھ ہوں’


یوں اس دن سے ڈاونچی بابا اور شیدو کے چھوٹے سے کوارٹر کے محدود صحن میں، لیونارڈو ڈاونچی کا اڑن کھٹولا بننا شروع ہوگیا

پتہ نہیں کہاں کہاں سے بانس اکٹھے کئے گئے اور ان کو آپس میں لوہے کی مضبوط تاروں سے باندھ کر مشین کا ڈھانچہ کھڑا کیا گیا. کباڑئے کے پاس سے پرانی سائکل کے پیڈل اور گراریاں اور کسی ایکسیڈنٹ زدہ رکشے کے پہیے لائے گئے

سب سے بڑا مسلہء پروں کا تھا. لیونارڈو کے اپنے ڈیزائن کے مطابق چمگاڈر کے پروں کی شکل جیسے پر ریشمی کپڑے کے تھے. اب ریشمی کپڑا خریدنا بابا جی کی استطاعت سے باہر تھا. لیکن جہاں لگن ہو وہاں کوئی نا کوئی حل نکل ہی آتا ہے. چوک پر ایک کیٹرنگ کمپنی کا دفتر تھا جس کا مالک اپنے پرانے شامیانے اور ریشمی چادریں وغیرہ فروخت کرنے کے چکروں میں تھا. کچھ پیسے شیدو نے جیب خرچ سے اکٹھے کئے اور باقی کا بندوبست بابا جی نے کیا. اور یوں دس گز ریشمی کپڑا خرید کر پروں کے ڈھانچے پر چڑھا دیا گیا

جب مشین تقریباً مکمل ہوگئ تو شیدو کو خیال آیا کہ اتنے بڑے پروں کے ساتھ وہ کوارٹر کے صحن سے نکالی نہیں جا سکے گی. لہٰذا پورے ڈھانچے کو کھولا گیا اور نئے سرے سے اس طرح بنایا گیا کہ وہ آرام سے ٹکڑوں میں نکالا جا سکے اور پھر کہیں کھلی جگہ لے جا کر جوڑا جا سکے

پھر ایک نیا مسلہء کھڑا ہوگیا

بابا میری سمجھ میں ایک بات نہیں آتی.’ شیدو نے ڈھانچے کے نٹ ٹائٹ کرتے ہوئے کہا

وہ کیا؟’ بابا جی نے پیشانی سے پسینہ پونچھتے ہوئے کہا

‘جب لیونارڈو ڈاونچی نے اڑن کھٹولہ بنا ہی لیا تھا تو اس نے اس کو اڑایا کیوں نہیں؟’

میری معلومات کے مطابق اس کی ایک بنیادی وجہ تھی.’ بابا جی نے سوچتے ہوئے کہا. ‘اس مشین کو بنانے کے بعد لیونارڈو کو اندازہ ہوا کہ کسی بھی انسان میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ محض پیڈل مار کر اس مشین کو اڑا سکے

ہاں یہ بات تو صحیح لگتی ہے.’ شیدو نے اڑن کھٹولے کا بغور جائزہ لیتے ہوئے کہا. ‘لیکن وہ یہ بھی تو کر سکتا تھا کہ کسی اونچی جگہ سے اس مشین کو اڑاتا

ہاں بالکل! لیکن میرا خیال میں لیونارڈو کو گر کر مرنے سے ڈر لگتا ہوگا.’ بابا جی نے مسکرا کر کہا

لیکن اگر وہ اپنے ڈر پر قابو پا لیتا تو آج رائٹ برادران کی جگہ دنیا اس کو یاد کرتی.’ شیدو نے عقلمندی سے کہا

ہاں شاید!’ بابا جی نے سر ہلایا. ‘تم فکر نہ کرو. پیسے جمع کر کے ایک دن ہم اس مشین کو پہاڑوں میں لے چلیں گے اور وہاں اس کو اڑانے کی کوشش کریں گے

شیدو نے اس وقت تو خاموشی سے اثبات میں سر ہلا دیا مگر اس کے ننھے سے دماغ کی گراریاں گھومتی رہیں


اڑن کھٹولہ بنانے میں شیدو اس قدر مگن ہوگیا تھا کہ کھانا پینا سب بھول گیا تھا. اسکول سے آتا، جلدی جلدی ہوم ورک کرتا، بے دلی سے کچھ لقمے زہر مار کرتا اور پھر پیچ کس اور پلاس لیکر مشین پر کام میں لگ جاتا. اس کا دھیان بٹانے کیلئے ڈاونچی بابا چھٹی والے دن اس کو منٹو پارک کی سیر پر لے گئے

مینار پاکستان کو دیکھتے ہی شیدو کی آنکھیں چمکنے لگیں

بابا! وہ دیکھو.’ اس نے ڈاونچی بابا کا ہاتھ پکڑ کر کھینچا

‘ہاں بھائی! مینار پاکستان ہے. یہیں پر قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی تئیس مارچ کو’

نہیں!’ شیدو نے کہا

‘نہیں؟’ بابا نے چونک کر شیدو کی طرف دیکھا. ‘نہیں ہوئی تھی منظور؟’

ہوئی تھی. ضرور ہوئی ہوگی مگر میرے ذھن میں ایک آئیڈیا آیا ہے.’ شیدو نے جوش سے کہا. ‘کیوں نا ہم مینار کے اوپر سے اس مشین کو اڑانے کی کوشش کریں

‘نہیں بیٹے ایسے نہیں ہوسکتا.’ بابا نے گھبرا کر کہا. ‘اگر مشین نا اڑی تو؟’

‘کیوں نہیں اڑے گی؟’ شیدو نے نہایت اعتماد سے کہا. ‘آخر ہم نے لیونارڈو کے ڈیزائن کے عین مطابق بنائی ہے’

‘نہیں بیٹے! گرنے کا خطرہ تو بہرحال ہے. اور میں تمھیں اس کی اجازت نہیں دے سکتا’

اچھا!’ شیدو نے کہا اور مایوسی سے سر جھکا لیا


تھوڑی دیر بعد وہ دونوں وہیں پارک میں گھوم پھر رہے تھے تو شیدو کو بچوں کا ایک گروپ نظر آیا. صاف ستھرے مگر پرانے کپڑوں میں ملبوس تھے. تقریباً بیس پچیس بچے تھے جو ایک شیروانی میں ملبوس بوڑھے شخص کے ساتھ پارک کی سیر کر رہے تھے. اس بچوں میں کوئی نا کوئی ایسی بات ضرور تھی جو باقی بچوں سے الگ تھی

شیدو نے تھوڑا غور سے ان کا جائزہ لیا تو اس کو احساس ہوا کہ ان بچوں کی مسکراہٹ باقی بچوں سے بہت الگ تھی. وہ ہنس بول تو ضرور رہے تھے مگر ان کی مسکراہٹیں صرف ان کے ہونٹوں تک محدود تھیں. ان کی آنکھیں خالی خالی تھیں جیسے ان کے سارے کے سارے خواب کوئی چھین کر یا چرا کر لے گیا ہو

یہ بچے کون ہیں ڈاونچی بابا؟’ شیدو نے بابا جی کا ہاتھ پکڑ کر کھینچا اور ان بچوں کے گروپ کی طرف اشارہ کیا

دار الاکرام یتیم خانے کے بچے ہیں.’ بابا جی نے عینک سیدھی کرتے ہوئےاور بچوں کی طرف غور سے دیکھتے ہوئے جواب دیا. ‘ساتھ میں مہربان علی بھی ہے. میرا بہت پرانا واقف ہے’

چلتے چلتے وہ دونوں اس گروپ کے قریب پہنچے تو ڈاونچی بابا اور مہربان علی میں دعا سلام ہوئی

‘کہو مہربان علی کیسے ہو؟ یتیم خانہ کیسا جا رہا ہے؟’

بس کیا بتاؤں؟ بہت برے حالات ہیں.’ مہربان علی نے گھاس پر بیٹھتے ہوئے کہا

کیوں کیا ہوا؟ خیر تو ہے؟’ بابا جی نے گھبرا کر پوچھا

اس برسات نے یتیم خانے کی پوری عمارت کا بیڑا غرق کر دیا ہے.’ مہربان علی نے رومال سے چہرہ پونچھتے ہوئے کہا

پہلے ہی انگریزوں کے وقت کی تھی. ان بارشوں کے بعد تو بالکل رہنے کے قابل نہیں رہی. چھتیں کسی بھی وقت گر سکتی ہیں. مرمت ممکن نہیں اور نئی عمارت بنوانے کے پیسے نہیں

پھر اب ان بچوں کا کیا ہوگا؟’ ڈاونچی بابا نے ہلکی آواز میں پوچھا

کیا ہونا ہے؟’ مہربان علی نے افسردگی سے بچوں کی طرف دیکھ کر کہا

ایدھی والوں سے بات ہوئی ہے. وہ ان بچوں کو لے جایئں گے اور پورے پنجاب میں اپنے یتیم خانوں میں تقسیم کر دیں گے. بچوں کا بندوبست تو ہو جائے گا لیکن یہ سب ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں. پھر نئےلوگ اور نئی جگہوں کے اپنے اپنے مسائل ہوتے ہیں

ہوں…….!’ ڈاونچی بابا نے مسلہء سمجھ کر سر ہلایا

شیدو چپ چاپ بیٹھا دونوں کی باتیں سن رہا تھا. اس نے بچوں کی طرف دیکھا. وہ سب ایک طرف تمیز سے بیٹھے تھے. چھوٹے بچے کچھ مچل ضرور رہے تھے مگر دو تین بڑے بچے ان کا مسلسل خیال رکھ رہے تھے. شیدو نے ان بچوں کی طرف دیکھا اور پھر مینار پاکستان کی طرف. یکایک اس کے دماغ میں ایک آئیڈیا آیا

‘ڈاونچی بابا’

ہاں کہو بیٹے.’ بابا جی نے شفقت سے اس کی طرف دیکھا

اگر ہم…….’ شیدو نے مینار کی طرف دیکھا. ‘اگر ہم اس چودہ اگست پر، کسی طرح سے اڑن کھٹولا مینار کی سب سے اوپر والی منزل پر لے جا کر باندھ دیں. اور پبلک کے سامنے نمائش کریں تو تو مجھے لگتا ہے کہ ان بچوں کی مدد کیلئے کچھ پیسے ضرور اکٹھے ہو جایئں گے

اڑن کھٹولہ؟’ مہربان علی نے حیرت سے پوچھا تو ڈاونچی بابا نے اسے مشین کے بارے میں بتایا

آئیڈیا تو زبردست ہے.’ مہربان علی نے سن کر کہا

ہاں لیکن اس مشین کو مینار کی سب سے اوپر والی منزل پر لے جانے کون دے گا؟’ ڈاونچی بابا نے پریشانی سے کہا

تم اس کی فکر مت کرو.’ مہربان علی نے کچھ سوچ کر کہا. ‘مینار کا چوکیدار میری مرحوم بیوی کا رشتہ دار ہے. تم لوگ یہیں بیٹھو. میں اس سے بات کر کے دیکھتا ہوں


جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا، جہاں لگن ہو حل نکل ہی آتا ہے. یہاں بھی کچھ ایسا ہی ہوا. مینار کا چوکیدار، آدمی تو تھوڑا سخت تھا مگر یتیم بچوں کا سن کر اس کا دل پگھل گیا. اس نے نا صرف یہ وعدہ کیا کہ چودہ اگست کے دن مشین، لفٹ کے ذریعے مینار کی سب سے اوپر والی منزل پر چڑھانے میں مدد کرے گا؛ بلکہ یہ بھی وعدہ کیا کہ اس دن وہ اوپر والی منزل کو عام پبلک کیلئے بند رکھے گا


شیدو بہت خوش تھا. اس کو یقین تھا کہ اڑن کھٹولے کی نمائش سے اتنے پیسے ضرور اکٹھے ہو جایئں گے کہ یتیم خانے کے بچوں کی مدد ہو سکے. ڈاونچی بابا بھی پرجوش نظر آ رہے تھے. اب تک تو وہ مشین کو صرف شیدو کا معصوم خواب سمجھتے آ رہے تھے. لیکن اب ان کو بھی لگ رہا تھا کہ وہ معصوم خواب یتیم بچوں کے خوابوں کو یقین میں بدل سکتا تھا

شیدو اور ڈاونچی بابا اسی دن سے تیاریوں میں لگ گئے. اڑن کھٹولے کو دیدہ زیب سفید اور سبز رنگ سے رنگا گیا. پاکستان کی جھنڈیوں سے سجایا گیا اور پھر بابا جی نے بیٹری اور کچھ لائٹیں بھی لگا دیں تاکہ شام کو اندھیرے میں بھی مشین نظر آ سکے


شیدو کی شدید بےچینی اور جوش کے باوجود چودہ اگست اپنے وقت پر ہی آئ. صبح فجر کے فوری بعد، ڈاونچی بابا نے شیدو کی مدد سے مشین کے مختلف حصوں کو تانگے میں لوڈ کیا اور منٹو پارک لے گئے. وہاں چوکیدار ان ہی کا منتظر تھا. اس نے جلدی جلدی لفٹ آن کی اور دو تین چکروں میں پورے کا پورا اڑن کھٹولہ مینار پاکستان کی سب سے اوپر والی منزل پر پہنچ چکا تھا

ڈاونچی بابا، چوکیدار اور شیدو نے مل کر نایلون کی مضبوط رسیوں سے مشین کو منڈیر سے ایسے لٹکایا کہ اس کے پر صبح کی ٹھنڈی ہوا میں کسی مغرور پرندے کی طرح پھیل گئے. جب مشین کو نصب کر کے نیچے پہنچے تو وہاں سے بھی دیکھ کر ایسے لگتا تھا کہ جیسے کوئی عقاب مینار کے اوپر سے ہوا میں ڈبکی لگانے کو تیار ہو

دس بجے تک مہربان علی بھی یتیم خانے کے بچوں کو لیکر وہاں پہنچ گیا اور آہستہ آہستہ کافی عوام کا ہجوم بھی اکٹھا ہوگیا. سب لوگ اوپر اڑن کھٹولے کی طرف ہی دیکھ کر اشارے کر رہے تھے اور ایک دوسرے کو بتا رہے تھے. شیدو یہ دیکھ کر بہت خوش تھا. آخر کو وہ اڑن کھٹولہ اس کا اپنا آئیڈیا اور خواب تھا

ڈاونچی بابا اور مہربان علی نے رش جمع ہوتے دیکھ کر ٹکٹ بیچنے کیلئے میگا فون پکڑا اور آواز لگانا  شروع کی

آئے صاحبان، دیکھیئے نیا عجوبہ

لیونارڈو ڈاونچی کا اڑن کھٹولہ

آپ کے دس روپئے کے ٹکٹ سے

ہوگا یتیم بچوں کا بھلا

آپ کی مہربانی سے ملے گی

یتیم بچوں کو رہنے کی جگہ

ان دونوں بزرگوں کو آواز لگاتے دیکھ کر لوگ اکٹھے ہونا شروع ہوگئے. لیکن ان لوگوں کی باتیں سن کر شیدو کو اندازہ ہوا کہ ساری دنیا دل کی اچھی نہیں ہوتی اور ساری دنیا کا دل یتیمم بچوں کے درد سے نہیں پگھلتا

‘کیوں بھائی کیوں خریدیں ٹکٹ؟ عجوبہ تو ویسے بھی نظر آ رہا ہے’

‘ٹکٹ خریدیں گے تو سیر بھی کراؤ گے اس میں؟’

‘معصوم لوگوں کو لوٹنے کے بہانے ہیں بھائی’

بھانت بھانت کی باتیں سن کر شیدو کی آنکھوں میں آنسو آ گئے

پھر کسی کی آواز آئ

‘ٹکٹ تو تب خریدیں گے جب وہ اڑن کھٹولہ اڑا کر دکھانے کا وعدہ کرو گے’

آہستہ آہستہ باقی لوگوں نے بھی یہی مطالبہ کرنا شروع کر دیا

‘باتیں نا کرو. ہمیں اڑا کر دکھاؤ’

‘ہاں ہاں اڑانے کی بات کرو گے تو ٹکٹ خریدیں گے’

دیکھیں آپ میری بات سمجھنے کی کوشش کریں.’ ڈاونچی بابا نے لوگوں کی طرف دیکھ کر عاجزی سے کہا. ‘یہ اڑ نہیں سکتا. یہ صرف دیکھنے کیلئے ہے

فراڈ ہو تم لوگ.’ ایک بھاری بھرکم مونچھوں والے آدمی نے آگے بڑھ کر ڈاونچی بابا کا گریبان دبوچ لیا

انہوں نے گھبرا کر شیدو کی طرف دیکھا مگر وہ وہاں نہیں تھا

یہ شیدو کہاں چلا گیا؟’ بابا نے بصد مشکل گریبان چھڑا کر مہربان علی سے پوچھا.

‘پتہ نہیں. ابھی تو یہیں تھا’


ابھی ڈاونچی بابا لوگوں کے ہجوم میں شیدو کو ڈھونڈ ہی رہے تھے کہ لوگوں کی آوازیں آنی شروع ہوگیئں

‘وہ دیکھو. اوپر دیکھو’

‘وہ دیکھو بچہ کیا کر رہا ہے’

ڈاونچی بابا نے اوپر دیکھا تو ان کے حواس گم ہوگئے. شیدو میگا فون ہاتھ میں پکڑا، مینار کی سب سے اوپروالی منزل پراڑن کھٹولے کی بغل میں کھڑا تھا. آہستہ آہستہ لوگ خاموش ہوتے گئے

کیا آپ سب اس اڑن کھٹولے کو اڑتے دیکھنا چاہتے ہیں؟’ شیدو نے میگا فون میں چیخ کر پوچھا

ہاں! ہاں! اڑا کر دکھاؤ.’ مجمع میں سے لوگوں نے پکارا

نہیں بیٹے!’ ڈاونچی بابا نے اونچا بولنے کی کوشش کی مگر آنسوؤں سے ان کا گلہ رندھ گیا

پھر آپ سب ٹکٹ خریدیں. ہر ٹکٹ سو روپے کا ہوگا. جب سب ٹکٹ بک جایئں گے تو میں اسے اڑا کر دکھاؤں گا.’ شیدو نے پھر میگا فون میں اعلان کیا

فراڈ لگتے ہیں. پیسے لیکر بھی نا اڑایا تو؟’ مجمع میں سے کسی نے کہا

 نا اڑایا تو پیسے واپس لے لیں گے.’ اسی مونچھوں والے آدمی نے کہا

آہستہ آہستہ لوگوں نے ٹکٹ خریدنے شروع کر دئے

مہربان علی ٹکٹ نہیں بیچنا چاہتا تھا مگر لوگوں نے زبردستی اس کے ہاتھ میں پیسے تھما کر ٹکٹ کھینچنا شروع کر دئے

ڈاونچی بابا روتے ہوئے لوگوں کی منتیں کرتے رہے

‘ٹکٹ نا خریدو بھائی. میرا بچہ مر جائے گا’

مگر لوگوں کو کسی بات کی کوئی پرواہ نہیں تھی. ان کو صرف تماشا دیکھنے سے غرض تھی. تھوڑی دیر کے تماشے سے کسی کی جان جاتی تھی تو ان کو اس سے کوئی غرض نہیں تھی

مہربان چاچا! سب ٹکٹ بک گئے؟’ اوپر سے شیدو نے پکار کر پوچھا تو مہربان علی نے بیچارگی سے خالی ہاتھ اس کو دکھائے اور پھر شرمندگی سے سر جھکا لیا. ڈاونچی بابا نے شیدو کی طرف دیکھ کر دونوں ہاتھ جوڑ دئے مگر شیدو نے نظریں پھیر لیں


وہاں مینار پاکستان کی سب سے اوپر والی منزل پر شیدو، لیونارڈو ڈاونچی کے اڑن کھٹولے اور اپنے خوابوں کے ساتھ بالکل اکیلا تھا. اس نے ارد گرد نظریں دوڑایئں. اگست کے تیز سورج کی سنہری روشنی میں پورا لاہور شہر چمک رہا تھا. اس نے بادشاہی مسجد کے میناروں پر نظر ڈالی اور پھر دور راوی کے لشکارے مارتے پانی کو دیکھا

شیدو نے نیچے دیکھا. اس کو یتیم خانے کے بچے دکھائی دئے جن کی آنکھوں میں خواب روشن تھے. اس نے لوگوں پر نظر ڈالی جن کے چہروں پر ایک حیوانی خواہش چمک رہی تھی. اور پھر اس کی نظر ڈاونچی بابا پر پڑی جو اس کی طرف ہی دیکھ رہے تھے اور ان کے آنسو ان کی لمبی سفید داڑھی میں جزب ہوتے جا رہے تھے

آپ فکر نا کرو بابا. مشین ضرور اڑے گی.’ اس نے میگا فون میں بابا کو مخاطب کیا

شیدو نے میگا فون احتیاط سے ایک طرف رکھا اور پھر منڈیر پر چڑھ کر اڑن کھٹولے میں لگی سائیکل کی سیٹ پر بیٹھ گیا اور پیڈلوں پر پاؤں جما لئے

اس کو نیچے دیکھنے سے ڈر لگ رہا تھا

بہادری کا مطلب ہوتا ہے ڈر یا خوف کو سمجھنا اور پھر اس پر قابو پانا.’ اس کے کانوں میں ڈاونچی بابا کی آواز گونجی

اس نے آنکھیں کھولیں، نیچے دیکھ کر مسکرایا اور پھر رسی کی گرہ کھول دی


اڑن کھٹولہ رسیوں کے چنگل سے آزاد ہو کر پہلے تھوڑا سا ڈگمگایا. لیکن پھر اچانک ہوا کے ایک تیز جھونکے سے اس کے پر ہوا میں پوری طرح سے پھیل گئے. شیدو نے پیڈل پر پاؤں مارے تو مشین پہیوں پر سرکتی منڈیر کے کونے تک جا پہنچی اور پھر اس نے نیچے کی طرف ڈبکی لگائی

شیدو نے آنکھیں بند نہیں کیں. وہ جانتا تھا کہ وہ اس کی زندگی کے سب سے قیمتی لمحات تھے. بلکہ وہ چند لمحات اسکی پوری زندگی پر محیط تھے. وہ چند لمحات اس کے خواب کی تعبیر تھے. وہ آنکھیں بند کر کے ان لمحات کو ضایع نہیں کرنا چاہتا تھا

پورا مجمع دم سادھے سب دیکھ رہا تھا. ڈاونچی بابا نے مشین کو ڈبکی لگاتے ہوئے دیکھا تو ایک لمحے کو ان کا دل رک گیا. پھر تھوڑی دیر کیلئے مشین سیدھی ہوئی اور یوں لگا کہ جیسے واقعی وہ پرواز کرے گی. مگر پھر مشین کے پر، خود مشین اور شیدو کے بوجھ کو برداشت نا کر سکے. پہلے ایک پر ٹوٹا اور پھر دوسرا. لیونارڈو ڈاونچی کا اڑن کھٹولہ کسی ٹوٹے پھوٹے کھلونے کی طرح مینار سے ٹکراتا نیچے کی طرف گرنے لگا اور پھر آخر کار نیچے لوگوں کے ہجوم کے درمیان چبوترے پر ڈھیر ہو گیا


مشین کے چبوترے پر گرنے کی دیر تھی کہ لوگوں کا ایک جم غفیر اس کے ارد گرد جمع ہوگیا. مہربان علی نے ڈاونچی بابا کی بغل میں ہاتھ ڈال کر سہارا دیا اور ان کو کھینچتے ہوئے اور لوگوں کو ادھر ادھر دھکیلتے مشین کے ٹوٹے پھوٹے ڈھانچے تک پہنچ گئے

اڑن کھٹولہ اس بری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا تھا کہ پہچانا نہیں جا رہا تھا. شیدو کہیں نظر نہیں آ رہا تھا. ڈاونچی بابا نے زمین پر بیٹھ کر ریشمی پر ایک طرف سرکایا تو شیدو کا وجود نظر آیا. اس کے جسم کی غالباً تمام ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں اور سر پر گھنگریالے کالے بال خون سے بھر چکے تھے. بابا نے احتیاط سے شیدو کا بےجان سر اپنی گود میں رکھا اور پیار سے سہلانے لگے

مجھے بہت افسوس ہے بابا!’ مہربان علی نے آہستگی سے بابا کے کندھے پر ہاتھ رکھا

ڈاونچی بابا نے اس کی طرف دیکھا اور مسکرا دئے

میرا بچہ چلا گیا. میری زندگی ختم ہوگئ مہربان علی. مگر مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ وہ ان چند افراد میں شامل ہوگیا جو اپنی پوری زندگی چند لمحات میں ہی جی لیتے ہیں

#Urdu #story #fiction #leonardo #davinchi #Pakistan #dreams #flyingmachine #kindness #ambition #determination #fear #courage #flying