آؤ دیکھیں کیسے پھولوں کا جنازہ اٹھتا ہے

آؤ دیکھو کیسے

خوشبو رنگ اجڑتے ہیں

اور پھولوں کا جنازہ اٹھتا ہے

سارا عالم روتا ہے

اور ہر دل سینے میں دکھتا ہے


Read more: آؤ دیکھیں کیسے پھولوں کا جنازہ اٹھتا ہے

آؤ دیکھو کیسے

مایئں کفنوں کو سیتی ہیں

اور کلیجہ پھٹتا جاتا ہے

باپ قبروں پر روتے ہیں

اور سانس اکھڑتا جاتا ہے


آؤ دیکھو کیسے

جبر کی آگ بھڑکتی ہے

اور خدا کا عرش لرزتا ہے

موت مذہب پر ہنستی ہے

اور ظلم مسلسل ہوتا ہے


آؤ دیکھو کیسے

سورج کو گرہن لگتا ہے

اور رحمت اٹھتی جاتی ہے

بادل کالا آتا ہے

ہر گھر کی چھت اجڑتی ہے


آؤ دیکھو کیسے

ہاتھ دعا کو اٹھتے ہیں

پر امید کا دیا بجھتا ہے

نعرےاونچے لگتے ہیں

پر پھر بھی آنگن جلتا ہے

#Urdu #poetry #poem #Palestine #Israel #Gaza #protest #children #death #violence #war #God #peace