29Aug2015 لمحے جو خاص ہوتے ہیں Posted in Poetry Urdu by Shehryar Khawar لمحے جو خاص ہوتے ہیں لمحے وہ آس ہوتے ہیں لمحے جب خاص بن جاییں لمحے جب آس بن جاییں لمحے اساس ہوتے ہیں اک لامحدود یاس ہوتے ہیں گلے میں چبھتی انگارہ سی دہکتی صحرا کی پیاس ہوتے ہیں لمحے جو خاص ہوتے ہیں لمحے جو آس ہوتے ہیں زندگی ان سے مزیّن ہے لمحے جو یاس ہوتے ہیں لمحے جو پیاس ہوتے ہیں زندگی ان پے متیّن ہے لمحوں میں محبّت ہے لمحوں میں نفرت ہے محبّت خوشبوؤں جیسی مہکتی سلگتی یادوں میں بسی نفرت ایک تیز دھار خنجر کاٹتی چرکا لگاتی دیوانگی سے آشنا کرتی لمحوں میں محبّت ہے لمحوں میں نفرت ہے مگر تمہارے خیال سے خالی تمہاری یاد سے خالی کوئی لمحہ نہیں Share this: Click to share on X (Opens in new window) X Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn Like Loading... Related
Pingback: لمحے جو خاص ہوتے ہیں | shehryar khawar