آؤ خون سے خطاطی کریں

638262-blood6

آؤ خون سے خطاطی کریں

الرحمان و الرحیم کی

آؤ موت سے فیصلہ کریں

حق و باطل کی تفریق کا

 

مگر یاد رہے کے

خون غیروں کا نہ ہو

اپنوں کا ہو

موت غیروں کی نہ ہو

اپنوں کی ہو

 

آؤ مل کے نفاذ کریں

اک نۓ نظام کا

آؤ مل کے رواج کریں

اک نۓ دستور کا

 

مگر یاد رہے کے

نظام انصاف کا نہ ہو

ظلم کا ہو

دستوربردباری کا نا ہو

بربریت کا ہو

 

آؤ خون سے خطاطی کریں

الرحمان و الرحیم کی

آؤ موت سے فیصلہ کریں

حق و باطل کی تفریق کا

4 thoughts on “آؤ خون سے خطاطی کریں

Leave a comment