ہزار چہروں میں
وہ ایک چہرہ
وہ جسے
تلاش کرتی ہیں
تیری نظریں
بہت چہروں میں
وہ ایک چہرہ
پھر نہیں ملے گا
کبھی نہیں ملے گا
ہزار صدیوں میں
وہ ایک لمحہ
وہ جسے
تلاش کرتی ہے
تیری چاہت
بہت لمحوں میں
وہ ایک لمحہ
پھر نہیں ملے گا
کبھی نہیں ملے گا
دیوانی ہوا کا
وہ ایک جھونکا
کہ جس کی خوشبو
سے یاد آئے
کسی کی قربت
کسی کی سانسیں
وہ ایک جھونکا
پھر نہیں ملے گا
کبھی نہیں ملے گا
بہتے پانی کا
وہ ایک نغمہ
کہ جس کے
تسلسل سے یاد آئے
کسی کی باتیں
کسی کے وعدے

Sad…
LikeLiked by 1 person
Oh yes!
LikeLike
Kamal
LikeLiked by 1 person
نوازش
LikeLiked by 1 person
خوب
LikeLiked by 1 person
Bohat nawazish
LikeLiked by 1 person
sad
LikeLiked by 1 person
Yeah….. Thanks
LikeLike