لاہور کا موچی اور استنبول کی جپسی

gypsy-caravan-forest-night

یہ آج سے کچھ سال پہلے کی بات ہے. بچپن سے کتابوں میں استنبول اور قونیہ جیسے شہروں کے بارے میں بہت پڑھا تھا. توپ کاپی کے عجائب گھر اور استنبول کی نیلی مسجد کے بارے میں پڑھتے پڑھتے ایک دن شوق چڑھا کے کیوں نا دیکھ ہی لیا جائے. تیاریاں شروع ہو گیئں. دفتر سے ایک مہینے کی چھٹی لی، کپڑے وغیرہ خریدے گئے اور ترکی پر جتنی کتابیں میسر آیئں، سب باری باری پڑھ ڈالیں

Continue Reading

نتھیا گلی کا دانتے اور نیو یارک کی نتاشہ

governors-lodge-at-nathiagali-khyber-pakhtunkhwa-pakistan

نتاشہ نیویارک یونیورسٹی میں فلسفہ پڑھاتی تھی اورگرمیوں کی چھٹیاں گزارنے پاکستان آی ہوئی تھی. ماں باپ تو کب کے انتقال کر چکے تھے. بس خونی رشتوں کے نام پر ایک خالہ تھی جوراولپنڈی میں رہتی تھی. خالہ بھی شعبہ تعلیم سے وابستہ تھی. اولاد تھی نہیں بس کالج کی بچیوں کو اپنا سمجھ کر پڑھاتی تھی. میاں سرکاری ہسپتال میں امراض قلب کے شعبے کے انچارج تھے. پاکستان کے چوٹی کے ماہرین میں شمار ہوتا تھا اور خوب پریکٹس چلتی تھی. کھاتے پیتے لوگ تھے لیکن دولت جمع کرنے سے زیادہ غریبوں کی خدمت پر زیادہ یقین رکھتے تھے. نتاشہ کو ہمیشہ ان دونوں سے ملنے سے ایک عجیب سی خوشی ملتی تھی 

Continue Reading

پنوں مراثی

the_harmonium_player_by_matadurga-d6yy80x
تھکی ہوئی چیل نے اپنے پر سمیٹے اورگھونسلے کا رخ کرنے سے پہلے ڈوبتے سورج کی جانب آخری نظر ڈالی. اس کے پروں تلے پھیلتی تاریکی کی چادر بہت تیزی سے شہر ملتان کے سنہرے گنبد اورمٹیالے مینار نگل رہی تھی. سردیوں کی وہ گہری شام بہت اداس تھی اور اک اک کرتے ٹمٹماتے ستارے اس کے حزن کی مانگ میں افشاں بھرتے نظر آ رہے تھے. دن اور رات کا اختلاط بس تمام ہی ہوا چاہتا تھا. چیل نے زمین پر چمکتی روشنیوں کے ایک جھرمٹ پر نظر ڈالی جہاں سے دھواں بھی اٹھ رہا تھا اور بھنے گوشت کی سوندھ بھی. ایک لمحے کو ڈبکی لگانے کا خیال آیا مگر دور گھونسلے میں بلکتے بچوں کا سوچ کر اڑتی چلی گئ

Continue Reading

محبت، انتظار اور سرخ گلاب

33fc3b2ef4a48f5311be5b43b0e06db2

میں محبت کے لئے قربانی نہیں دے رہا ڈاکٹر صاحب.’ ثاقب اپنی جگہ سے اٹھ کر کھڑے ہوتے ہوئے میری طرف دیکھ کر کہا، ‘میں صرف محبت کر رہا ہوں، صرف محبت. قربانی انا کے پجاری دیا کرتے ہیں، محبت کرنے والے نہیں. اور انتظار تو خدا صرف خشقسمتوں کو نصیب کرتا ہے.’ ثاقب نے نم آنکھوں مگر ایک نرم سی مسکراہٹ کے ساتھ کہا اور برآمدے کی سیڑھیاں اتر کر بارش بھری رات میں جذب ہوگیا

Continue Reading

شبانہ کھسرا

6143216851_3a709011c6_m

جب ہم چند اکیلے ویران لوگ، شبانہ کو دفن کر رہے تھے تو اچانک بارش شروع ہو گئ.  نا بادل گرجے نا بجلی کڑکی، بس یک دم ہلکی ہلکی پھوار پڑنی شروع ہو گئ. مجھے پتا بھی نہیں چلا کہ کب بارش ختم ہوئی اور کب میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوئے. ہوش تب آیا جب قبر کی مٹی کو پیار سے سہلاتے میرے ہاتھ کیچڑ سے لت پت ہوگئے. سب بہت دیر ہوئی چلے گئے تھے. میں قبرستان میں اکیلا تھا. میں نے اپنے ہاتھوں پر جمے کیچڑ کو غور سے دیکھا. سوکھتے کیچڑ میں دراڑیں پڑ رہی تھیں، ٹوٹی پھوٹی، شکستہ، بالکل ویسی جیسی شبانہ کے میلے ہاتھوں پر لکیریں تھیں. یوں لگتا تھا کہ جیسے قسمت کی دیوی لکیریں کھینچتی کھینچتی دم توڑ گئ ہو. مجھے خود کبھی ہاتھ کی لکیروں کی بتائی داستانوں پر یقین نہیں آیا مگر شبانہ کی زندگی دیکھ کر لگتا تھا کہ شاید قسمت کی لکیروں میں  کچھ نا کچھ سچ ضرور ہے. اچانک جاتے بادلوں نے کڑک کر الوداع کہا تو مجھے یوں لگا کہ قبر کی ٹنوں مٹی تلے دبی شبانہ نے آہستہ سے سکون بھرا سانس لیا ہو

#urdu #fiction #story#khusra #transgender #religion #life #society #lahore #memories #mother #downtrodden #socialjustice

Continue Reading

خدا کی محبت اور ہیرا منڈی

59098188e1455

مجھے یہ کہنے میں کوئی آر نہیں کہ لڑکپن میں مجھے گناہ سے بہت لگاؤ تھا. گناہ کے مقابلے میں، نیکی مجھے بوجھ سی لگتی تھی

ایک بزرگ کی وجہ سے مسجد جانا شروع کیا. کچھ عرصہ پانچ وقت نماز باقاعدگی سے باجماعت پڑھی. شروع میں بہت مزا آیا. پھر سمجھ آیا کہ مزہ خدا سے نزدیکی کا نہیں بلکہ مخلوق خدا پر برتری کا تھا. مسجد آتے جاتے اپنے روز مرہ کے کاموں میں مصروف لوگوں کو حقارت سے دیکھتا

‘بیوقوف لوگ. یہ کیا جانیں قرب خدا کی لذّت؟’

اپنا قد بہت لمبا ہوتا محسوس ہونے لگا. پھر ایک دن میری نظر اپنے اسی قدر لمبے ہوتے سائے پر پڑی تو سمجھ آئ کہ قد لمبا ہونے کے ساتھ ساتھ، دل کی تاریکی بھی بہت بڑھ چکی تھی. اتنی سمجھ تو تھی نہیں کہ اپنی ذات کا اندھیرا دور کر سکتا لہذا صرف نماز چھوڑ دی

تھوڑا اور جوان ہوا تو گناہ کو سمجھنے کا ارادہ کیا. سوچا جب تک اندھیرے سے واقفیت نہیں ہوگی، نور سے شناسائی مشکل

#urdu #story #fiction #sin #virtue #religion #life #philosophy #lahore #heramandi #bazaehusn #prostitute #hooker

 

Continue Reading

موسیٰ خان فرام ماسکو

Exhausted witnesses to a century old romance (2)

 

میں جنوری کی اس خنک اور اداس دوپہر کو جب کوئٹہ ائیرپورٹ پر اترا، تو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ بلوچستان کا وہ سفر، مجھ پر آگہی کے نۓ دروازے کھول دے گا. ائیرپورٹ پر مجھے لینے کے لئے گاڑی موجود تھی. بوڑھے ڈرائیور سے میں واقف تو نہیں تھا مگر، جھریوں سے جھانکتی مسکراہٹ نے مجھے اجنبیت کا احساس نا ہونے دیا

#urdu #story #fiction #balochistan #mosco #quetta #gypsy #khanabadosh #love #loss #philosophy #music #trains #railwaystation

Continue Reading

نوراں کنجری

دسمبر کے اوائل کی بات ہے جب محکمہ اوقاف نے زبردستی میری تعیناتی کر دی. مرتا کیا نا کرتا، شیخو پورے کے امیر محلے کی جامعہ مسجد سے ہیرا منڈی لاہور کی ایک پرانی مسجد آنا پڑا. وجہ یہ تھی کے میں نے الیکشن کے دنوں میں، علاقے کے ایک کونسلر کی تعریف کرنے سے انکار کر دیا تھا. اب مسجد کا لاوڈ سپیکر ان کاموں کیلئے تو استعمال نہیں ہوسکتا تھا. شومئی قسمت کہ وہ کونسلر محکمہ اوقاف کے ایک بڑے افسرکا بھتیجا تھا. نتیجتاً میں لاہور شہر کے بدنام ترین علاقے میں تعینات ہو چکا تھا. بیشک کہنے کو میں مسجد کا امام جا رہا تھا مگر علاقے کا بدنام ہونا اپنی جگہ. جو سنتا تھا، یا تو ہنستا تھا یا پھر اظھار افسوس کرتا تھا

#urdu #story #fiction #noorankanjri #prostitute #hiramandi #spirituality #God #judgement #makkah #madina #imam #masjid #nurmasjid

Continue Reading

محبّت، ضرورت اور بلھے شاہ

play-bulha-on-the-life-of-bulleh-shah-at-alhamra

اس کی شادی ہوئے دس پندرہ دن گزر چکے تھے، لیکن میں اب بھی حقیقت سے سمجھوتہ نہیں کر پایا تھا. اور حقیقت یہ تھی کہ ہماری محبّت اور وہ بےنام سا رشتہ، جس نے  ہمیں تین سال تک جوڑے رکھا تھا، کب کا ختم ہو چکا تھا. وہ کسی اور کی ہو چکی تھی اور میں……..میں اب بھی اکیلا تھا.شاید اس کا جانا مجھ پر اتنا گراں نا گزرا تھا، جتنا میرا دل، اس کی آخری دنوں کی بے رخی پر ٹوٹا تھا. کبھی اپنے آپ کو سمجھاتا، کبھی اس کی طرف سے وکیل بن جاتا. کبھی غصّہ، کبھی غم، کبھی محبّت، کبھی نفرت. ایک عجیب عذاب میں جان پھنس گئ تھی

#urdu #story #fiction #male #female #love #loss #philosophy #gender #Bullehshah #qusur

Continue Reading