![]()
عایشہ کے ساتھ کامران کی پہلی ملاقات ایک کانفرنس میں ہوئی. دیکھنے میں عام سی لڑکی تھی. کھلتا ہوا گندمی رنگ، سرو قد، متناسب جسم، کالی گہری آنکھیں، لمبی لمبی مخروطی انگلیاں، سر پر سکارف، ایک کلائی میں پتلی پتلی سونے کی دو چوڑیاں اور سادہ سا ہلکے سے رنگ کا شلوار قمیض. شرمیلی بہت تھی اور اتنے سارے مردوں میں اکیلی لڑکی ہونے کے باعث بالکل اپنے آپ میں سمٹی جا رہی تھی



