14Mar2017 شہر سب ایک سے لگتے ہیں Posted in Poetry Urdu by Shehryar Khawar دل پر اداسی راج کرے خوشیاں جب ناپید ہوں سب شہر سب ایک سے لگتے ہیں پہر سب ایک سے لگتے ہیں اپنے ہوں یا اوروں کے قصّے سب کے ایک ہوں جب لوگ سب ایک سے لگتے ہیں روگ سب ایک سے لگتے ہیں ساز بھی سب آواز بھی سب شاد بھی اور ناشاد بھی سب نغمے سب ایک سے لگتے ہیں رشتے بھی سب ناتے بھی سب محبت بھی اور نفرت بھی سب بوجھ سب ایک سے لگتے ہیں ہنستے بھی سب روتے بھی سب اٹھتے بیٹھتے سوتے بھی سب لمحے ایک سے لگتے ہیں Share this: Click to share on X (Opens in new window) X Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn Like Loading... Related