Hope and Doom

Everything in the universe is a teacher;

each phenomenon and each creature

Cycle of the sun, taking birth and dying;

from behind the doom, hope is sighing

#hope #doom #teacher #universe #english #photography #mobile #Pakistan #poetry

Continue Reading

آؤ ہم خود کو خود ہی ڈھونڈتے ہیں

آؤ ہم خود کو خود ہی ڈھونڈتے ہیں

وہ محبت جو کبھی کی تو بڑے شوق سے تھی

وہ محبت جو نامکمل تھی، نامکمل ہی تمام ہوئی

وہ چاہت کہ جس کا چراغ کبھی شام کی رونق تھی

وہ چاہت جو نا کبھی میری، نا کبھی تیری غلام ہوئی

وہ انا جو کبھی عشق کی دہلیز پر چکنا چور تھی

وہ بے خودی جو نا عشق تھی، نا کبھی عشق انجام ہوئی

وہ خون لفظ جو کبھی زنگ خوردہ زنجیر تھی

وہ نظم جو ادھوری تھی، ادھوری ہی زبان زد عام ہوئی

آؤ وہ پرانے خواب، اپنی صحرا آنکھوں سے

خود ہی کھنگالتے ہیں، خود ہی سوچتے ہیں

آؤ ہم خود کو خود ہی ڈھونڈتے ہیں

Continue Reading