Lost in the desert and abandoned by my caravan, I stumbled into a village where famine had killed everything except love, and there I witnessed the face of God.
A haunting narrative of a traveler abandoned in the desert who stumbles upon a village devastated by famine, where death and hunger reign supreme. Through stark, unflinching prose, the story follows the protagonist from a night of passion with a gypsy woman to a searing encounter with human suffering at its most extreme.
I had separated from the caravan. When I woke up, the camels were nowhere to be seen. Only the steaming piles of dung and the remnants of smouldering fires remained. The sun had risen in the desert sky - it was already midday. A few vultures sat at a distance, watching me with hungry eyes.
I cursed my luck and silently abused the spicy wine, bought from an equally spicy gypsy woman. That night, I was on my naked back, being caressed by the cool sand, and she rode me with a vengeance. Her head full of dark snakes formed a halo around her oval face. I looked at the glittering galaxy, weaving stars through her Medusan tresses. She moved, and the galaxy moved with her. We left the desert floor and rose into the crisp night air. One supernova of pleasure after another, and I lost myself in both time and space.
I got up and swayed for a while on my unsteady legs. The day was hot around me as the cruel sun beams scorched all that they touched. The scalding wind blew from an unseen burning oven. I filled my leather flask with muddy water from the hole and started walking. I followed the camel tracks with a rapidly fading hope of catching the caravan.
I walked and walked some more. I walked until blisters formed on the soles of my feet. Then the blisters burst and became sores. But still I walked. To stop meant death, and I didn’t want to die.
I walked on and came across a village devastated by famine, comprising a handful of mud huts and burnt fields of corn. I looked around and saw death everywhere. Hunger had sucked the life out of the dying children, and the shrivelled breasts of their mothers oozed blood. The earth was blankly staring at the merciless skies, cracked all over and parched with an eternal thirst.
There were a few stray dogs, and they had their bloody jaws buried in the bellies of the dead, thankful for a mouthful of stringy, rotten flesh. The vultures sat atop the dried-up branches of blackened trees, silently watching the last glimmer of life fading away.
‘This is surely hell…!’, I thought, ‘…and God has abandoned earth!’
A sudden pull on my tunic, and I looked down. It was a woman, rather just the shadow of a woman. Her skeletal hands grasped my ankle tightly - the shrunken eyes screaming a silent plea. A tongue, dry and white with thirst, licked at the dry, clotted blood on her lips. She tried to muster up her leftover energy, but her dried-up throat was unable to produce the word ‘water’.
I offered her the unscrewed flask.
‘Take it!’ I gestured. ‘I am sorry, but only a mouthful is left.’
She held the bottle in her hands, her eyes wide with disbelief. She hesitatingly took a sip but did not swallow.
‘Go on,’ I pushed her silently. ‘Swallow it!’
A ghost of a smile danced on her bloody lips, and I realized that she could swallow, but was saving the water for some other purpose. Bending her head down, she brushed aside her tattered shawl. There was a baby in her lap. She kissed her dying baby on the lips and poured the water into the baby’s mouth.
I looked on, witnessing the miracle of motherly love. She wiped away her dry tears and stared at me. All was dead except the eyes. Then she breathed her last, and the eyes died too.
I saw God smiling from behind the shrunken depths of her dead eyes.
Most people would sell their soul for love; he wants to sell his soul that has already loved, to ensure hers is the life that prospers while his becomes haunted.
A haunting narrative poem structured as an imagined negotiation with the devil, where the speaker offers his soul and broken heart not for personal gain, but to ensure his lost love’s happiness and fortune.
________________________________________________
I wish the devil were here, and I would just kneel
I would sign his contract and make a fair deal
He would laugh in victory, and I would sigh my loss,
he would’ve been so lucky; my wounds would never heal
________________________________________________
I wish the devil were here and asked what I wanted,
I would have asked a favor, which he would’ve just granted
I would have asked for her, joy and good fortune,
my life, au contraire, abandoned and so haunted
________________________________________________
I wish the devil were here and demanded what I offered
‘Take my weary soul,’ I would have just proffered
‘Burn it or torment it, it’s yours to own forever,
or take my tired heart, it’s no more really coffered’
________________________________________________
‘I am not short of souls, their cries fill my hell’
The devil would have snickered, ringing his merry bell
‘But my soul is special, for it has loved and suffered’
I would have begged in anguish, a plea and a yell
________________________________________________
‘A heart is so useless, what purpose will it serve?’
The devil would have said, prodding a raw nerve
‘But my heart is of great value, it’s mended and yet broken,
it has reached its end, but still it throbs with verve’
________________________________________________
‘I like what you offer, let’s both sign this pact,
you get what you want, I will make it all a fact
But you must know it all, and I will make it clear,
you will never love again, and you will only act’
________________________________________________
‘My soul that has loved, to be sold for love’s sake?
My heart that has suffered, to be burnt on the stake?’
I would have cried with joy, I would’ve wept in bliss
‘Let’s sign our pact in blood, please never let it break’
لاہور میں ماڈل ٹاؤن کچہری کے باہر، فیروز پور روڈ کے نیچے، سڑک کنارے فٹ پاتھ پر، کچھ عرضی نویس کرسیاں لگائے بیٹھے ہوتے ہیں. ذرا غور سے دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ ان سب کے درمیان ایک جگہ خالی ہے. یہاں کل تک رفیق پریمی کی کرسی میز لگی ہوتی تھی
رفیق پریمی کون تھا؟ یہ بڑا معمولی سا سوال ہے کیونکہ وہ ایک بالکل معمولی سا انسان تھا. اتنا معمولی کہ نا دنیا کو اس کے آنے کی خبر ہوئی اور نا جانے کی. شاید پیدائش پر خوشیاں ضرور منائی گئ ہوں گی لیکن اس کی موت پر کسی کی آنکھ سے ایک آنسو تک نا گر سکا
دیکھنے میں بھی بالکل معمولی سا انسان تھا. صاف گندمی رنگ، درمیانہ قد، اکہرا جسم اور چھدری داڑھی. ہر وقت ہلکے رنگ کا صاف ستھرا شلوار قمیض پہنے رکھتا تھا. غرضیکہ رفیق کی پوری شخصیت میں کہیں بھی اور کچھ بھی غیر معمولی نہیں تھا
رفیق کب پیدا ہوا؟ کیسے بڑا ہوا؟ اس کے ماں باپ کون تھے؟ ان سب سوالوں سے اس کہانی کا کوئی سروکار نہیں. ہاں یہ میں آپ سب کو ضرور بتانا چاہوں گا کہ اس کے نام کے ساتھ لفظ ‘پریمی’ کا اضافہ کیوں اور کیسے ہوا
ہم سب کو مختلف قسم کی عادتیں ہوتی ہیں. کسی کو جھوٹ بولنے کی عادت ہوتی ہے تو کسی کو سچ بولنے کی. کسی کو بسیار خوری کی عادت ہوتی ہے تو کسی کو بھوکا رہنے کی. کسی کو چوری کی عادت ہوتی ہے تو کسی کو ایمان داری کی. تو ہم سب کی طرح رفیق کو بھی ایک عادت تھی. اور وہ محبت کرنے کی عادت تھی
رفیق سب سے محبت کرتا تھا. وہ اپنی بوڑھی ماں سے محبت کرتا تھا. وہ محلے والوں سے بھی محبت کرتا تھا. وہ جانوروں سے بھی محبت کرتا تھا. اس کو اپنے ارد گرد کے سب لوگ، کسی بھی خاص وجہ کے بغیر، اچھے لگتے تھے. حسین چہرے تو سب ہی کو اچھے لگتے ہیں لیکن رفیق کا معاملہ کچھ الگ سا تھا. اس کو چہروں کے حسن سے کوئی خاص مطلب نہیں تھا. بلکہ اس کو کسی بھی چیز سے کوئی مطلب نہیں تھا
میرے خیال میں رفیق کا خمیر محبت سے اٹھایا گیا تھا. خدا نے اس کو محبت کرنے کی طاقت سے نوازا تھا اور وہ اس طاقت کا حق ادا کرنے کی کوشش بھی کرتا رہتا تھا. ویسے بھی ہر انسان میں محبت کرنے کی قابلیت نہیں ہوتی. زیادہ تر انسانوں میں دل لگانے کی قابلیت ہوتی ہے یا پھر اپنی ہوس پوری کرنے کی خواہش ہوتی ہے. بےلوث محبت کرنے کی قابلیت بہت کم لوگوں میں ہوتی ہے. اور رفیق ایسا ہی ایک انسان تھا
رفیق کی سب سے محبت کرنے کی عادت کی وجہ سے دوستوں یاروں نے اسے ازراہ مزاق، پریمی کے نام سے بلانا شروع کر دیا. آہستہ آہستہ یہ ہی اس کا نام پڑ گیا. بلکہ اس نے اسی نام کو اپنی میز پر پڑی تختی پر بھی لکھوا لیا تھا
لیکن آخر کو رفیق انسان تھا اور پھر جوان بھی تھا. کبھی کبھی اس کا بھی دل چاہتا تھا کہ وہ کسی ایک کو ٹوٹ کر چاہے. اتنا چاہے، اتنی محبت کرے کہ محبت کا حق ادا ہوجائے. وہ ایسی محبت کے حصول کیلئے اپنی ذات کی نفی کیلئے بھی تیار تھا. لیکن ابھی تک رفیق کو ایسا کوئی نہیں مل سکا تھا
رفیق کا باپ تو بہت بچپن میں ہی مر گیا تھا. ماں نے پرورش کر کے بڑا کیا تھا اور اس کو رفیق کی شادی کا بہت ارمان تھا. لیکن رفیق نہیں مانتا تھا
رفیق تو کیوں نہیں مانتا بوڑھی ماں کی بات؟ مان جا. شادی کر لے میری بہن کی بیٹی سے. لڑکی بھی اچھی ہے اور اس کی ماں کو تجھ سے پیار بھی بہت ہے.’ ماں رفیق کو واسطے دیتی کہتی
.اماں! زینب بہت اچھی لڑکی ہے. لیکن…..’ رفیق سر کھجاتا کہتا رک جاتا’
.لیکن کیا؟’ ماں پوچھتی’
.لیکن مجھے اس سے محبت نہیں ہے ماں.’ رفیق مسکراتا جملہ مکمل کرتا’
میں تو اس سے ہی شادی کروں گا جس سے مجھے محبت ہوگی.میرا دل کہتا ہے کہ ایک نا ایک دن مجھے ایسی لڑکی ضرور ملے گی
.الله کرے جلد مل جائے.’ ماں دعا کیلئے ہاتھ اٹھا دیتی اور بات ختم ہوجاتی’
رفیق کی منتیں اور دعایئں کرتی اس کی ماں ایک دن الله کو پیاری ہوگئ. لیکن رفیق کے سر پر سہرا نہیں دیکھ سکی. ماں مر گئ تو رشتے داروں سے تعلق واسطہ بالکل ہی ختم ہوگیا. اور پھر دنیا میں کسی کو بھی رفیق کی شادی کی فکر نے نا ستایا
پھر ایک دن رفیق کو شہناز سے محبت ہوگئ. شہناز کچہری کے ہی ایک وکیل کے دفتر میں ملازمت کرتی تھی اور روز رفیق کی کرسی کے عین سامنے کھڑے ہو کر، ویگن کا انتظار کرتی تھی. شاید گھر کہیں قریب ہی تھا کیونکہ جس دن ویگن نہ ملتی، وہ پیدل ہی چلی جاتی
رفیق کی طرح شہناز بھی ایک معمولی سی لڑکی تھی. معمولی سے مگر صاف کپڑے پہنتی تھی اور معمولی اور قبول صورت نقش و نگار کی مالک تھی. لیکن اس کی شخصیت میں ایک چیز ایسی تھی جس نے رفیق کا دل کھینچ لیا. وہ چیز تھی شہناز کی آنکھیں. بڑی بڑی خوفزدہ سی دکھتی، کٹورا آنکھیں تھیں. ان آنکھوں کو دیکھ کر رفیق کا دل چاہتا تھا کہ وہ شہناز کو دنیا کی بھوکی نظروں سے دور، کہیں چھپا کر رکھ لے
شہناز روز بس اسٹاپ پر آ کر کھڑی ہوتی تھی مگر رفیق میں اتنی جرات نہیں تھی کہ وہ اس کو مخاطب کرسکتا یا پھر اپنے دل کا حال بیان کرسکتا. بس ٹکٹکی باندھے اس کو دیکھتا رہتا جب تک کہ وہ ویگن میں بیٹھ کر چلی نا جاتی. جس دن ویگن نا ملتی اور شہناز پیدل چل پڑتی تو رفیق سب کام بھول کر اس کے پیچھے چل پڑتا اور اس کو گھر پہنچا کر ہی واپس آتا. شہناز کو کبھی پتہ بھی نہیں چلا تھا کہ رفیق اس کے پیچھے پیچھے چلتا تھا
شہناز کے پیچھے جانے سے رفیق کے کام کا بہت حرج ہوتا تھا. کیونکہ وہ دل کی ڈیوٹی کے پیچھے کسی گاہک کی بھی پرواہ نہیں کرتا تھا. لوگ منتیں کرتے، گالیاں دیتے مگر رفیق روبوٹ کی طرح اٹھتا اور شہناز کے پیچھے چل پڑتا. شہناز کا گھر پاس ہی پیکو روڈ پر واقع بوستان کالونی میں تھا. وہ سلامتی کے ساتھ اپنے گھر میں داخل ہوتی تو رفیق بھی مڑ کر واپس کچہری چلا جاتا
پھر ایک دن جب اسی طرح شہناز پیدل گھر جا رہی تھی اور رفیق اس کے پیچھے پیچھے چل رہا تھا تو اچانک ایک لڑکے نے شہناز کا پرس چھینا اور دوڑ لگا دی. رفیق نے آؤ دیکھا نا تاؤ اور اس لڑکے کے پیچھے بھاگنا شروع کر دیا. نجانے کن کن گلیوں اور بازاروں سے گزر کر آخر ایک ویران سی گلی میں رفیق نے اس لڑکے کو پکڑ ہی لیا
لڑکے نے پہلے تو زور لگا کر جان چھڑانے کی کوشش کی مگر رفیق کہاں جانے دیتا تھا. آخر کو معاملہ محبوبہ کے پرس کا تھا جو کہ رفیق کو جان سے بھی زیادہ عزیز تھا. جب طاقت سے کام نہیں نکلا تو پرس چھیننے والے لڑکے نے جیب سے پستول نکالا اور فائر کر دیا. گولی رفیق کی ران میں لگی. لیکن گولی کھانے کے بعد بھی اس نے پرس پر اپنی گرفت ہلکی نا ہونے دی
گولی کی آواز سن کر پاس پڑوس کے لوگ باہر نکلنے لگے تو لڑکا پرس چھوڑ کر فرار ہوگیا اور لوگ رفیق کو اٹھا کر ہسپتال لے گئے. خدا کا شکر یہ ہوا کے گولی ہڈی میں نہیں لگی تھی اور گوشت کے آر پار ہوگئ تھی. لہٰذا تیسرے دن شام کو رفیق کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا
وہ بیچارا ہسپتال سے رکشہ کرا کے اور پرس واپس کرنے کی نیّت سے سیدھا شہناز کے گھر کے پاس اترا اور لنگڑاتا ہوا اس کے دروازے کے پاس پہنچا. دروازہ کھٹکھٹانے ہی لگا تھا کے اندر سے باتوں کی آواز سن کر رک گیا
شہناز آخر تو سلیم کو سمجھاتی کیوں نہیں؟ اس کو تجھ سے اتنی محبت ہے تو اپنی ماں کو کیوں نہیں کہتا کہ ضد چھوڑ دے.’ آواز غالباً شہناز کی ماں کی تھی
.اماں سلیم بہت ہی اچھا لڑکا ہے.’ شہناز کی آواز رفیق کے کان میں پڑی’
‘لیکن اپنی ماں کے سامنے اس کی ایک نہیں چلتی’
ہنہ! خاک اچھا لڑکا ہے. مجھے تو لگتا ہے کہ یہ سب ماں بیٹے کی ملی جلی سازش ہے. ماں کہتی ہے کہ بیٹے کو جہیز میں موٹر سائکل دینے کا وعدہ کرو گے تو میں تاریخ مقرر کروں گی. بیٹا کچھ نہیں بولتا.’ شہناز کی ماں کی آواز آئ
‘میں تو کہتی ہوں، سلیم کا کھیڑا چھوڑ دے. میں کہیں اور تیرے رشتے کی بات چلاتی ہوں’
.خبردار اماں!’ شہناز نے کڑک کر کہا’
سلیم کی جگہ کسی اور کا نام لیا تو میں زہر کھا کر مر جاؤں گی. پھر تو شوق سے میری میّت کسی اور کے ساتھ رخصت کر دینا’
.اتنی محبت ہے سلیم سے تو پھر اس کو سمجھا کہ ماں سے بات کرے کے موٹر سائکل کی ضد نا کرے.’ ماں نے جل کر جواب دیا
محبوبہ کی زبان سے کسی اور کا نام سن کر رفیق کی تو دنیا ہی اندھیر ہوگئ. بیچارا جن پاؤں آیا تھا، خاموشی سے انہی پاؤں لوٹ گیا. ساری رات کروٹیں بدلتا رہا اور سوچتا رہا. صبح فجر کی اذان ہوئی تو رفیق کی سوچ ایک فیصلے پر پہنچ چکی تھی. ماں نے اس کی شادی کیلئے تھوڑا بہت زیور جمع کیا تھا. وہ اٹھایا، بازار میں بیچا اور جتنی رقم تھی، شہناز کے پرس میں ڈال کر، اگلی رات اس کے گھر میں پھینک آیا.ساتھ ہی ایک رقعہ بھی ڈال دیا جس پر صرف اتنا لکھا تھا کہ
شہناز کے جہیز کیلئے، ایک ہمدرد کی طرف سے
میرے خیال میں چھنا گیا پرس دیکھ کر اور پھر اس میں ڈھیر ساری رقم پا کر شہناز اور اسکے گھر والے پریشان تو ضرور ہوئے ہوں گے لیکن پھر اسے معجزہ سمجھ کر خوش ہو گئے ہوں گے. خیر شہناز کی شادی سلیم سے ہو گئ. رفیق کو پتہ تب چلا جب اس نے کچہری والے اسٹاپ پر شہناز کو سلیم کے ساتھ موٹر سائکل پر جاتے ہوئے دیکھا
عجیب آدمی تھا رفیق بھی. اس کی جگہ اور کوئی ہوتا تو حسد کی آگ میں جلتا لیکن وہ تو الٹا شہناز اور سلیم کی محبت دیکھ کر خوش ہوتا تھا. ہاں کبھی کبھی آنکھوں میں نمی سی ضرور اتر آتی تھی لیکن شاید وہاں کچہری کے سامنے سڑک پر، گاڑیوں کا کچا دھواں بہت اڑتا تھا جس کی وجہ سے آنکھیں جلتی تھیں
خیر، سلیم روز چھٹی کے وقت اسٹاپ پر شہناز کا ِانتظار کرتا اور پھر اس کو پیچھے بیٹھا کر گھر کی جانب روانہ ہو جاتا. پھر ایک دن جب سلیم اسٹاپ پر کھڑا تھا تو موٹر سائکل پر سوار دو لڑکے اس کے پاس رکے. پیچھے والا لڑکا اترا اور پستول دکھا کر سلیم کا موٹر سائکل چھین کر لے گیا. لمحوں میں ساری کاروائی پوری ہوگئ اور موٹر سائکل چھیننے والے یہ جا وہ جا
تھوڑی ہی دیر میں شہناز بھی وہاں پہنچ گئ. راہگیروں کی بھیڑ چھٹنے کے بعد دونوں میاں بیوی تھکے تھکے قدموں سے کچہری تھانہ کی طرف چلے گئے. تھوڑی منت سماجت اور شہناز والے وکیل صاحب کی مداخلت سے کیس تو درج ہوگیا لیکن موٹر سائکل کی برآمدگی کی امید کسی کو بھی نہیں تھی
زندگی پرانی ڈگر پر چل پڑی. شہناز نے دوبارہ سے ویگن پر یا پیدل گھر جانا شروع کر دیا. رفیق بھی پہلے ہی کی طرح شہناز کے پیچھے چلتا اور اس کو خیریت سے گھر پہنچا کر واپس آ جاتا. شہناز کا سسرال بھی بوستان کالونی میں ہی تھا لہٰذا رفیق کو زیادہ دور نہیں جانا پڑتا تھا
شہناز پہلے بھی نظریں جھکائے دفتر سے سیدھا گھر جایا کرتی تھی اور شادی کے بعد بھی اس کے معمول میں کوئی تبدیلی نہیں آئ تھی. لیکن اب وہ بیچاری کبھی کبھی حسرت سے موٹر سائکلوں پر سوار جوڑوں کو ضرور تکا کرتی تھی اور کبھی کبھی تو بیچاری کی خوبصورت آنکھوں میں دو چار آنسو بھی آ جاتے تھے جو وہ خاموشی سے ہاتھ کی پشت سے پونچھ لیا کرتی تھی
رفیق سے بھلا شہناز کے آنسو کہاں چھپتے تھے. شہناز کی گیلی آنکھیں اس سے برداشت نہیں ہوتی تھیں. وہ ہمیشہ ان آنکھوں میں خوشیوں کے چراغ جلتا دیکھنا چاہتا تھا. لہٰذا بہت سوچنے کے بعد اس نے اپنا آبائی کوارٹر نما گھر فروخت کر دیا. خود کرائے کے ایک کمرے میں منتقل ہوگیا اور پہلے کی طرح رات کے اندھیرے میں شہناز کے گھر چپکے سے رقم پھینک دی. ساتھ ہی پھر سے ایک رقعہ ڈال دیا جس پر صرف اتنا لکھا تھا کہ
سلیم صاحب کے نئے موٹر سائکل کیلئے، ایک ہمدرد کی طرف سے
رقم اور رقعہ دیکھ کر سلیم تو بہت حیران ہوا مگر شہناز نے تحریر پہچان لی تھی. لیکن خیر اس ہمدرد کی شناخت تو وہ بھی نہیں کر سکتی تھی. قصہ مختصر، سلیم نے غیبی امداد سمجھ کر نئی موٹر سائکل خرید لی اور پہلے کی طرح شہناز کو دفتر سے گھر چھوڑنے لگا
یوں ہی زندگی گزرتی رہی. شہناز دفتر آتی رہی. سلیم اس کو اسٹاپ سے لیتا رہا اور رفیق اپنی جگہ بیٹھا سب کچھ دیکھتا رہا اور چپ چاپ شہناز سے خاموش محبت کرتا رہا. عجیب محبت تھی وہ بھی. نا ملاپ تھا نا حصول کی امید. بس محبوب خوش تھا اور محبوب کی خوشی میں وہ خوش تھا
پھر ایک دن، جیسا کہ اکثر شادیوں کے بعد ہوتا ہے، شہناز امید سے ہوگئ. جب اس نے دفتر آنا چھوڑ دیا تو رفیق تو پریشان ہوگیا. پھر جس دفتر میں شہناز کام کرتی تھی. وہاں سے پتہ چلا کہ بچے کی پیدائش کے سبب شہناز نے کچھ مہینوں کیلئے چھٹی لے لی تھی
رفیق یہ خبر سن کر خوش بھی ہوا اور پریشان بھی ہوا. پریشان اسلئے کہ وہ جانتا تھا کہ شہناز اور سلیم کے گھر کے حالات اچھے ہسپتال کی اجازت نہیں دیتے تھے. گھر کی فروخت سے حاصل ہوئی کچھ رقم باقی تھی. پہلے کی طرح رقم تھیلے میں ایک رقعے کے ساتھ ڈال کر شہناز کے گھر پھینک دی
رفیق کی مالی مدد کی وجہ سے شہناز نے ایک اچھے پرائیویٹ ہسپتال میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا اور دل ہی دل میں اپنے غیبی ہمدرد کو ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا. لیکن اس کے ہمدرد کو کسی دعا کی ضرورت نہیں تھی. وہ تو بس شہناز کی خوشی میں خوش تھا
وقت گزرتا رہا. شہناز دفتر آتی رہی. سلیم اس کو اسٹاپ سے لیتا رہا. جب ان کا بچہ تھوڑا بڑا ہوگیا تو وہ بھی کبھی کبھی باپ کے ساتھ ماں کو لینے آ جاتا. رفیق حسب معمول اپنی جگہ بیٹھا سب کچھ دیکھتا رہا اور حسب عادت اور حسب تقدیر، چپ چاپ شہناز سے خاموش محبت کرتا رہا
مجھے اچھی طرح سے علم ہے کہ آپ سب کو تھوڑی جھنجھلاہٹ ضرور ہو رہی ہوگی. بات بھی تو ایسی ہی ہے. آخر دنیا میں ایسا کب ہوتا ہے؟ لوگ ہمیشہ کسی نا کسی ذاتی ضرورت کے باعث محبت کرتے ہیں. کچھ کو زندگی گزارنے کیلئے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے. کچھ کو سہارا بننے کی ضرورت ہوتی ہے. کچھ کو جسمانی خواھشات کی جائز تکمیل چاہئے ہوتی ہے. اور کچھ کو سر پر محفوظ چھت کی ضرورت ہوتی ہے
بغیر کسی وجہ کے کون کسی سے محبت کرتا ہے؟ لیکن رفیق ایسا ہی تھا. اس کو بس شہناز کی خوشی سے محبت تھی. میری ذاتی رائے میں رفیق ایک بہت تنہا انسان تھا اور اس کی ویران تنہا زندگی کو کسی محور کی ضرورت تھی. شہناز وہ محور تھی
خیر کہانی کی طرف واپس آتے ہیں. وقت گزرنے کے ساتھ شہناز کا بیٹا بڑا ہوتا چلا گیا اور پھر ایک دن وہ کچہری کے پاس ہی ایک پرائیویٹ اسکول میں داخل ہوگیا. میرے خیال میں یہ بتانا کچھ خاص ضروری نہیں کہ پرائیویٹ اسکول کی فیس کا انتظام بھی شہناز کے غیبی ہمدرد کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا تھا
اب شہناز کا بیٹا، اسکول کی صاف ستھری یونیفارم پہن کر اور باپ کے ساتھ موٹر سائکل کی ٹینکی پر بیٹھ کر ماں کو لینے آتا. شہناز آتی، بیٹے کو باہوں میں لے کر پیار کرتی اور میاں کے پیچھے بیٹھ کر گھر چلی جاتی. ان تینوں کی خوشی دیکھ کر رفیق خوش ہوتا رہتا. مگر کمبخت گاڑیوں کا دھواں اب بھی اس کی آنکھوں میں اکثر لگتا رہتا تھا
اس دن بھی کچھ ایسا ہی منظر تھا. سلیم بیٹے کو اسکول سے لیکر کچہری کے سٹاپ پر بیوی کا انتظار کر رہا تھا. بیٹے نے باپ سے ضد کی تو اس نے غبارے لیکر دئے اور خود کسی دوست یار سے موبائل پر گپ شپ میں مصروف ہوگیا. بچہ غباروں سے کھیلتے کھیلتے اچانک سڑک پر آ گیا اور قریب تھا کہ ایک تیز رفتار ویگن کے نیچے آ جاتا. رفیق نے منظر دیکھتے ہی، اپنی میز ایک طرف الٹائ اور چھلانگ لگا کر بچے کو فٹ پاتھ کی طرف دھکیل دیا
شہناز کا بیٹا تو بچ گیا مگر رفیق ویگن کے پہیوں کے نیچے آ کر بری طرح سے کچلا گیا. ہر طرف شور مچ گیا اور لوگ اکٹھے ہو گئے. سلیم نے فوری طور پر ایک رکشہ روکا اور کچھ راہگیروں کی مدد سے رفیق کے ٹوٹے پھوٹے وجود کو اٹھا کر اتفاق ہسپتال لے گیا. شہناز کو بھی موبائل پر ساری صورت حال سے آگاہ کیا تو وہ بھی ہسپتال پہنچ گئ
میرا لعل!’ شہناز نے بیٹے کو دیکھتے ہی باہوں میں سمیٹ لیا اور بے اختیار چومنے لگی. پھر نظر اٹھا کر خاوند کی طرف دیکھا جو رفیق کی اکھڑتی سانسیں دیکھ کر بے چارگی سے ہاتھ مل رہا تھا
.آج اگر یہ نا ہوتا تو ہمارا بیٹا………!’ سلیم نے رفیق کی طرف اشارہ کر کے جملہ ادھورا چھوڑ دیا’
شہناز نے رفیق کی طرف دیکھا جو غالباً زندگی کی آخری سانسیں گن رہا تھا اور ادھ کھلی آنکھوں سے محبوبہ کا آخری دیدار کر رہا تھا
.پتہ نہیں کون ہے بیچارا!’ شہناز نے افسردہ سی سانس بھری’
‘پتہ نہیں کون ہے بیچارا’
‘پتہ نہیں کون ہے بیچارا’
‘پتہ نہیں کون ہے بیچارا’
کچھ لمحات تو شہناز کے یہ الفاظ ایک چابک کی طرح بار بار رفیق کی سماعت پر وار کرتے رہے. پھر اس کے بہت اندر کوئی نازک سی چیز ٹوٹ گئ اور وہ چپکے سے مر گیا
.یہ کیا ٹوٹا؟’ شہناز نے چونک کر سلیم سے پوچھا’
.کہاں؟ کیا؟’ سلیم نے ادھر ادھر دیکھ کر پوچھا’
پتہ نہیں! مجھے کہیں کچھ ٹوٹنے کی آواز آئ تھی.’ شہناز نے کہا اور پھر جھک کر رفیق کے بےجان چہرے کی طرف دیکھا جہاں دو آنسو اس کی بےنور آنکھوں سے نکل کر اس کے گالوں پر لڑھک گئے تھے